رواں ماہ کے اختتام تک آئی ایم ایف معاہدے کی منظوری ہوجائے گی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

منگل 6 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ رواں ماہ کے اختتام تک آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری ہو جائے گی۔ آئی ایم ایف سے معاہدے کی منظوری کے بعد کلائمیٹ فنانسنگ پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

اسلام آباد میں ’کلائمیٹ ایکشن آف پاکستان‘ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ اکتوبر میں سالانہ میٹنگ کے دوران آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے کلائمیٹ فنانسنگ پر بات ہوگی۔ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں شامل ہے، پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کے ساتھ ساتھ آبادی کو بھی کنٹرول کو کرنا ہو گا۔

مزید پڑھیں:اگر اس آئی ایم ایف پروگرام کو آخری بنانا ہے تو ٹیکس بڑھانے ہوں گے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آبادی بہت زیادہ بڑھ چکی ہے، ملک میں آبادی بڑھنے کا بم پھٹ چکا ہے، پاکستان کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے موسمیاتی تبدیلی کی فنانسنگ کے لیے مؤثر منصوبے بنانا ہوں گے۔ ملکی معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے بجٹ، ٹیکس اقدامات، انرجی سیکٹر اور معیار زندگی کو بہتر بنانا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزارت خزانہ اور وزارت موسمیاتی تبدیلی آئی ایم ایف اور عالمی بینک کیساتھ مل کر کام کر رہی ہیں۔ آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے ساتھ مل کر موسمیاتی تبدیلی کی منصوبوں کی مانیٹرنگ کو بہتر بنایا جائے گا۔ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کے لیے ہمیں موسمیاتی تبدیلیوں پر مبنی اہم پالیسیاں بنانی ہوں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp