سنگا پور میں گھر اور رہائشی پلاٹس، شیخ حسینہ واجد کتنے اثاثوں کی مالک نکلیں؟

منگل 6 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش میں 15 سال تک برسراقتدار رہنے والی شیخ حسینہ واجد کے اقتدار کا سورج گزشتہ روز غروب ہوگیا اور وہ بھارت پہنچ گئی ہیں۔

شیخ حسینہ واجد بنگلہ دیش کے بانی صدر شیخ مجیب الرحمان کی صاحبزادی ہیں، جن کی عمر 76 برس ہے اور وہ 2009 سے مسلسل اقتدار میں تھیں، اور رواں سال جنوری میں چوتھی مرتبہ وزیراعظم منتخب ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں شیخ حسینہ کے خلاف مہم کی قیادت کرنے والا طالب علم رہنما ناہید اسلام کون ہے؟

شیخ حسینہ واجد کی حکومت طلبا تحریک کے ذریعے ختم ہوئی ہے اور فوج نے اقتدار سنبھالتے ہوئے عبوری حکومت بنانے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب بنگلہ دیش میں طویل عرصے تک اقتدار میں رہنے والی شیخ حسینہ واجد کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ حسینہ واجد کا دنیا کی طاقتور ترین خواتین میں شمار اس لیے بھی ہوتا ہے کہ وہ بھاری اثاثوں کی مالک ہیں۔

الیکشن کمیشن میں جمع گوشواروں میں حسینہ واجد نے اپنے اثاثوں کی ملکیت کتنی بتائی؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ حسینہ واجد کی سالانہ تنخواہ تقریباً 13 لاکھ ٹکا سے زیادہ بنتی تھی۔

بھارتی میڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ شیخ حسینہ واجد نے الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی اثاثوں کی تفصیلات میں خود کو 6 کروڑ ٹکے سے زیادہ کی مجموعی دولت کا مالک قرار دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے شیخ حسینہ واجد 6 ایکڑ زرعی اراضی کی مالک ہیں، جبکہ ایک فش فارم سے بھی ان کو آمدن ہوتی ہے، اس کے علاوہ ان کے پاس ایک مہنگی گاڑی ہے جو ان کو تحفے میں پیش کی گئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شیخ حسینہ کی دولت میں ریئل اسٹیٹ کا بھی ایک بہت بڑا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں احتجاجی طلبہ کا الٹی میٹم کارگر، بنگلہ دیشی پارلیمنٹ تحلیل کردی گئی

بھارتی ایسٹس میگزین نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ شیخ حسینہ کی بنگلہ دیش میں کئی جائیدادیں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم کے سنگاپور میں گھر اور رہائشی پلاٹ بھی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp