کیا نواز شریف بیرون ملک جانے والے ہیں؟ طارق فضل چوہدری نے اصل بات بتا دی

منگل 6 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ نوازشریف کے بیرون ملک جانے پر کوئی پابندی نہیں، اس حوالے سے افواہیں پھیلائی جارہی ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کچھ لوگوں کی جانب سے بنگلہ دیش کی صورتحال پر بات کی جارہی ہے، ہمارے ملک میں تقسیم در تقسیم کی سیاست 2018 کے بعد شروع ہوئی، اور اب یہ انتشار محلے کی سطح پر آگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ترقی کرتا ہوا پاکستان گڑھے میں گرا دیا گیا، فیصلے دینے والوں کو اب بھی سوچنا ہوگا، نواز شریف

طارق فضل چوہدری نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت کارکردگی پر یقین رکھتی ہے، ہم آج بھی اتحادیوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ شہر بند کرنا، پولیس کی گاڑیاں جلانا اور اداروں پر حملے کرنا یہ احتجاج نہیں ہوتا اور ایسا ہونا بھی نہیں چاہیے، اگر کوئی پرامن احتجاج کرنا ہے تو یہ اس کا حق ہے۔

مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ ہم نے ریاست کی خاطر اپنی سیاست کو قربان کیا، افواج پاکستان نے ملکی سلامتی کے لیے جو قربانیاں دیں وہ لازوال ہیں، جبکہ دہشتگردی کے خلاف اور ملکی سلامتی کے حوالے سے بھی ایک کردار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp