ترقی کرتا ہوا پاکستان گڑھے میں گرا دیا گیا، فیصلے دینے والوں کو اب بھی سوچنا ہوگا، نواز شریف

ہفتہ 20 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جارہا، ترقی کرتا ہوا ملک گڑھے میں گرا دیا گیا، فیصلے دینے والوں کو اب بھی سوچنا ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ساتھ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہاکہ ہم نے آئی ایم ایف کو واپس بھیج دیاتھا، بعد میں ان کو کون واپس لایا، سب کو معلوم ہے۔

یہ بھی پڑھیں 7 سال قبل جن مسائل پر قابو پالیا تھا پھر سنگین ہوچکے، اب وقت درکار ہوگا، نواز شریف

نواز شریف نے کہاکہ بجلی کا بل غریب کے لیے ہی نہیں ہر ایک کے لیے مصیبت بن چکا ہے، ہم نے اپنے دور میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کی اور بجلی کے نرخ بھی کنٹرول میں رکھے۔

صدر ن لیگ نے ججز کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ 2018 میں ملک کو نظر لگی اور غریب پس کر رہ گیا، اس وقت پر سڑک پر پھرتے ایک شخص کو کہا گیا کہ آؤ آپ کو انصاف دیتے ہیں۔ میں پوچھتا ہوں اس ملک کے ساتھ ظلم کرنے کی ضرورت کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں نواز شریف ورک فرام ہوم کیوں کر رہے ہیں؟

اجلاس میں چیف منسٹر سولر پینل فنانسنگ اسکیم سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر مریم نواز نے ہدایت کی کہ سولر پینل فنانسنگ اسکیم کو آسان تر  بنایا جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مودی مخالف ویڈیوز پر میٹا انڈیا کے سربراہ کے خلاف مقدمہ درج

فیفا بحران تیز: ورلڈ کپ میں نجی سرمایہ کاری کے منصوبے پر اعلیٰ مشیر مستعفی

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

ویڈیو

پاکستان میں اچھی حکمرانی کے لیے انتظامی ری سیٹ کی ضرورت ہے تو ہو جانی چاہیے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘