ماورا حسین کی آسٹریلیا کے پانیوں میں سرفنگ پر صارفین کے مضحکہ خیز تبصرے

بدھ 7 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ماورا حسین ایک مشہور اور باصلاحیت پاکستانی اداکارہ ہیں، ان کو نہ صرف اپنی معصوم پرفارمنس اور بہترین اداکاری کی وجہ سے سراہا جاتا ہے بلکہ مداحوں کی طرف سے ان کی ذہانت اور معصومیت کی وجہ سے بھی پسند کیا جاتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by MAWRA (@mawrellous)

ماورا حسین ان دنوں اپنی والدہ، والد، بھائی اور بھابھی کے ہمراہ آسٹریلیا میں چھٹیاں گزار رہی ہیں، اور اپنے قریبی دوستوں اور فیملی ممبرز کے ساتھ آسٹریلیا کے خوبصورت مقامات کی سیر کررہی ہیں، اور وقتاً فوقتاً انسٹاگرام پر اسٹوریز بھی اپڈیٹ کررہی ہیں۔

مزید پڑھیں: ماورا حسین اور امیر گیلانی پھر ایک ساتھ، سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل

حال ہی میں سوشل میڈیا پر آسٹریلیا کے سمندر پر سرفنگ کرتے ہوئے ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس پر شائقین نے ان کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کی حالیہ تصویروں میں انہوں نے عجیب اور بولڈ سرف سوٹ پہن رکھا ہے، جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر سرخیوں میں ہیں۔

ان کی انسٹاگرام پوسٹ پر شائقین کے تبصروں سے لگتا ہے کہ وہ سرفنگ کے لیے ماورا حسین کے لباس کے انتخاب سے خوش نہیں ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ ماورا کو گاڑھے رنگ کا سرف سوٹ پہننا چاہیے تھا کیونکہ سفید رنگ میں وہ خود کو ٹھیک سے ڈھانپ نہیں پا رہی تھیں۔

صارفین کو ماورا کے سرف سوٹ کا انداز بھی پسند نہیں آیا جو سپر مین لباس سے ملتا جلتا تھا، اور مزاحیہ بھی لگ رہا تھا۔ ماورا کے مداحوں کا کہنا تھا کہ انہیں اس طرح کا سوٹ پہننے کی توقع نہیں تھی۔ کچھ مداح ماورا کے لیے نامناسب اور سخت الفاظ بھی استعمال کرتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: اپنے اندر روشنی تلاش کرنے والی ماورا حسین نے فینز کو کیا مشورہ دیا؟

واضح رہے ماورا حسین پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا ایک بہت بڑا نام ہیں، وہ اب تک متعدد ہٹ ڈراموں میں نظر آچکی ہیں جن میں داسی، سمی، آنگن، سبات، نوروز، قصہ مہربانو کا شامل ہے۔

ماورا حسین اس وقت ہم ٹی وی کے کامیاب ڈرامہ سیریل جفا میں ڈاکٹر زارا کا کردار ادا کررہی ہیں اور تعریفیں سمیٹ رہی ہیں۔ ماورا ایک تعلیم یافتہ مشہور شخصیت ہیں جنہوں نے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گوگل فوٹوز میں نئے مصنوعی ذہانت کے فیچرز متعارف

استثنیٰ کسی شخصیت کے لیے نہیں بلکہ صدر و وزیراعظم کے عہدوں کا احترام ہے، رانا ثنا اللہ

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ