عبوری مدت کے بعد کسی منتخب کردار کی خواہش نہیں، ڈاکٹر محمد یونس

بدھ 7 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 بنگلہ دیش کی ممکنہ عبوری حکومت کے نامزد سربراہ اور نوبیل انعام یافتہ بنگلہ دیشی ماہر اقتصادیات ڈاکٹر محمد یونس نے وزیر اعظم حسینہ واجد کی برطرفی کو ملکی آزادی کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عبوری مدت کے بعد کسی منتخب کردار یا تقرری کی خواہش نہیں رکھتے۔

یہ بھی پڑھیں: نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس عبوری حکومت کے سربراہ ہونگے، بنگلہ دیشی میڈیا

برطانوی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد یونس نے کہا کہ بنگلہ دیش کی تعمیر نو سمیت نئے عام انتخابات کےلیے تمام فریقین سے مذاکرات کے بعد روڈ میپ وضع کیا جائے گا، اس سے قبل بھارتی پلیٹ فارم پریس ’دی پرنٹ‘ کو انٹرویو میں انہوں نے حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد بنگلہ دیش کو آزاد ملک بھی قرار دیا تھا۔

ڈاکٹر یونس کا کہنا تھا کہ طلبا احتجاج کے باعث وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی برطرفی کے بعد بنگلہ دیش اب ایک خودمختار ملک ہے، انہوں نے حسینہ واجد کی طرز حکمرانی کا موازنہ ایک قابض فوج سے کرتے ہوئے انہیں ایک آمر اور فوجی جنرل کے طور پر بیان کیا جو ہر چیز پر کنٹرول حاصل کرنا چاہتی تھیں۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کون ہیں؟

ڈاکٹر یونس نے تبصرہ کیا کہ مظاہرین کی طرف سے تشدد اور احتجاج حسینہ واجد کے خلاف غصے کا اظہار تھا، انہوں نے امید ظاہر کی کہ حسینہ واجد کی حکومت کو گرانے والے نوجوان اب ملک کو صحیح سمت میں لے جائیں گے، بنگلہ دیش کا ہر شہری اب خود کو آزاد محسوس کر رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ حسینہ کی حکومت نے ڈاکٹر یونس کے خلاف 190 مقدمات درج کیے تھے جو اس وقت ضمانت پر باہر ہیں، حسینہ واجد کی انتظامیہ کے خاتمے کے بعد، بنگلہ دیشی طلبا نے فوجی حکمرانی کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد یونس کی قیادت میں ایک عبوری حکومت کے قیام کا مطالبہ کیا تھا، جسے بظاہر تسلیم کرلیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ