لاہور ہائیکورٹ بار نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں وکلا تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر اشتیاق اے خان نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کےفیصلے پر عمل درآمد کےلیے وکلا کی متفقہ قرارداد موجود ہے۔
’تمام جماعتوں کی سیاسی قیادت کو بتاتاہوں کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرنا اداروں پرفرض ہے۔‘
صدر لاہور ہائیکورٹ بار کا کہنا تھا کہ حکومتی وزرا اپنے ذاتی مفادات کی تسکین کے لیے من پسند فیصلے لینے اور اپنے رہنماؤں کو راضی کرنے کے لیے عدلیہ کے خلاف بیان بازی کر رہے ہیں۔
اشتیاق خان کے مطابق عدلیہ مخالف بیان بازی کرنے والے وزرا کےخلاف کارروائی ہوگی۔ وزیراعظم ملک کےچیف ایگزیکٹو ہونے کےناطے اپنے وزراء کی بیان بازی کےجواب دہ بھی ہیں۔