مسجد نبوی کے امام 7 روزہ خیرسگالی دورہ پر پاکستان پہنچ گئے

جمعرات 8 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسجد نبوی کے امام فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر 7 روزہ خیرسگالی دورہ پر پاکستان پہنچ گئے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین، سعودی سفیر نواف سعید المالکی، سیکریٹری مذہبی امور ذوالفقار حیدر نے پاکستان آمد پر ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کے امام شیخ عکرمہ صبری کو گرفتار کر لیا

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے کہا کہ معزز مہمان کی پاکستان آمد باعث رحمت و برکت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ مسجد نبوی کے امام فیصل مسجد میں نماز جمعہ کی امامت کریں گے اور اپنے دورہ کے دوران وہ صدر مملکت، وزیراعظم اور دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مسجد نبویؐ میں گھومنے والا بزرگ پاکستانی چرواہا عرب ٹائم لائنز پر وائرل

وزیر مذہبی امور نے کہا کہ امام مسجد نبوی الشیخ ڈاکٹر صلاح البدیر جید پاکستانی علمائے کرام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل