بنگلہ دیش میں تمام بھارتی ویزا سینٹرز بند، وجہ کیا بنی؟

جمعرات 8 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت نے بنگلہ دیش میں اپنے تمام ویزا سینٹرز کو غیرمعینہ مدت تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، بنگلہ دیش میں بھارتی ویزا سینٹرز کو بند کرنے کا فیصلہ وزیراعظم حسینہ واجد سے جبری استعفیٰ لینے اور ان کے بھارت فرار ہونے کے بعد وہاں پیدا ہونے والی’غیرمستحکم صورتحال‘ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں حکومت کا خاتمہ، بھارتی میڈیا کی پاکستان پر چڑھائی

’انڈین ویزا ایپلی کیشن سینٹر‘ نے اس حوالے سے اپنی ویب سائٹ پر ایک نوٹس شائع کیا ہے جس میں درخواست گزاروں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ انہیں اگلی تاریخ کے بارے میں بذریعہ ایس ایم ایس مطلع کردیا جائے گا جس کے اگلے روز وہ اپنے پاسپورٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

بھارتی ویزا سینٹرز کی جانب سے یہ اعلان حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے اور ڈھاکہ میں انڈین ہائی کمیشن کے 190 سے زائد غیرضروری اسٹاف ممبرز کے انخلا کے بعد سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مودی خوفزدہ، بھارت نے بنگلہ دیش سے ملحقہ سرحد پر کرفیو نافذ کردیا

یاد رہے کہ بنگلادیش میں 1971 کی جنگ لڑنے والوں کے بچوں کو سرکاری نوکریوں میں 30 فیصد کوٹہ دیے جانے کے خلاف طلبہ نے جون میں احتجاج کا اعلان کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، بنگلہ دیش میں کوٹہ سسٹم کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں 300 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ 5 اگست کو بنگلہ دیشی آرمی چیف جنرل وقار الزمان کے حکم پر وزیراعظم شیخ حسینہ واجد اپنے عہدے سے مستعفی ہوکر بھارت روانہ ہوگئی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رواں برس 51 ہزار پاکستانی مسافروں کو مختلف وجوہات پر آف لوڈ کیا گیا، ڈی جی ایف آئی اے

صدر نے دانش اسکولز اتھارٹی بل واپس کر دیا! اس بل میں ہے کیا؟

تحفظ اطفال کی آگہی میں مذہبی رہنماوں کی شمولیت سے مثبت نتائج متوقع ہیں، سیکریٹری مذہبی امور

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا حیران کن اضافہ

بنگلہ دیشی سینیئر صحافی انیس عالمگیر کی گرفتاری، عالمی ادارے کی طرف سے تشویش کا اظہار

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں