نوبیل انعام یافتہ ماہر معاشیات اور بینکار ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں بنگلہ دیش کی عبوری حکومت آج تشکیل پائے گی، صدر محمد شہاب الدین نئی عبوری حکومت کے نمائندوں سے حلف لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عبوری مدت کے بعد کسی منتخب کردار کی خواہش نہیں، ڈاکٹر محمد یونس
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین ڈھاکا کے دربار ہال میں آج رات (بروز جمعرات) 8 بجے عبوری حکومت کے وزرا سے حلف لیں گے، عبوری حکومت ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں تشکیل دی جائے گی۔
عبوری حکومت میں ابتدائی طور پر 15 وزیر شامل ہوں گے، جن کی تقریب حلف برداری میں 400 افراد شریک ہوں گے۔
یاد رہے کہ بنگلہ میں طلبا کی سول نافرمانی تحریک کے بعد پرتشدد واقعات میں 300 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے، جس کے بعد بنگلہ دیش کی فوج کے الٹی میٹم پر وزیراعظم شیخ حسینہ واجد استعفی دے کر بھارت فرار ہوگئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا 6 سال بعد منظر عام پر، پہلے خطاب میں کیا کہا؟
طلبا نے مطالبہ کیا تھا ڈاکٹر محمد یونس کو بنگلہ دیش کی نئی عبوری حکومت کا سربراہ مقرر کیا جائے۔