وقار یونس مشکل میں، پی سی بی میں تقرری کے خلاف کیس دائر ہوگیا

جمعرات 8 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ دنوں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وقار یونس کی بطور ایڈوائزر تقرری کا فیصلہ کیا تھا، تاہم اب سابق کھلاڑی مشکل میں آچکے ہیں کیونکہ ان کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست ہوچکی ہے۔

چیئرمین پی سی بی کے ایڈوائزر وقار یونس کی تقرری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت آج لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی۔ سماعت کےدوران جسٹس شہرام سرور چوہدری نے شہری مشکور حسین کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے ندیم سرور ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:پی سی بی میں نئی ذمہ داریاں ملنے کے بعد وقار یونس کی ٹویٹ وائرل

درخواست میں وفاقی حکومت، پی سی بی اور وقار یونس کو فریق بنایا گیا ہے جبکہ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ وقار یونس کی بطور ایڈوائزر تقرری قانون کے منافی ہے۔ وقار یونس کی تقرری کے لیے اخبار میں کوئی اشتہار نہیں دیا گیا۔

جب عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے پوچھا کہ کرکٹ قوانین کیا کہتے ہیں اور آپ کس طرح متاثرہ فریق ہیں تو جواب میں درخواست گزار کے وکیل ندیم سرور ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کا شہری ہوں، اشتہار کے بغیر تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:’مجھے پاکستانی مت پکارو‘: وقاریونس نے پارٹی کیوں بدلی؟

درخواست گزار نے استدعا کی کہ لاہور ہائیکورٹ وقار یونس کی بطور ایڈوائزر ٹو چئیرمین پی سی بی تقرری کالعدم قرار دے۔

اس موقع پر عدالت نے درخواست گزار کو تقرری کا نوٹیفیکیشن درخواست کے ساتھ لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت عدالتی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp