مایہ ناز چینی ساختہ الیکٹرک وہیکل پاکستان میں کب دستیاب ہوگی؟

جمعرات 8 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکٹرک وہیکل بنانیوالی چینی کمپنی بی وائی ڈی رواں ماہ کی 17 تاریخ کو پاکستان میں اپنے برانڈ کو باضابطہ طور پر متعارف کرارہی ہے، جس سے الیکٹرک گاڑیوں کے شوقین افراد میں ہلچل مچ گئی ہے۔

یہ دلچسپ پیش رفت میگا موٹر کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ساتھ  آٹو موٹیو کمپنی بی وائی ڈی کے شراکت داروں کے طور پر سامنے آئی ہے، جو حب پاور کمپنی لمیٹڈ کی ذیلی کمپنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ میں نئی، ہائبرڈ اور لگژری الیکٹرک گاڑیوں پر کون سے ٹیکس عائد ہوں گے؟

بی وائی ڈی نے حال ہی میں سی لائن 6 کے ٹیسٹ یونٹس درآمد کیے ہیں، جو ایک پلگ ان ہائبرڈ اسپورٹس یوٹیلیٹی وہیکل ہے، اس فیصلہ کو پاکستانی مارکیٹ کے لیے کمپنی کے سنجیدہ ارادوں کی نشاندہی سمجھا جارہا ہے، سی لائن 6 کو متعارف کرانے کا یہ قدم بی وائی ڈی کے پاکستانی صارفین کے لیے اس کے عزائم کی عکاسی کرتا ہے۔

پاکستانی مارکیٹ کے لیے بی وائی ڈی کے ارادے خاصے پرعزم ہیں، جن میں مکمل الیکٹرک اور پلگ ان ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کی ایک رینج متعارف کرانے پر توجہ دی گئی ہے، نئی تونائی پر منحصر گاڑیوں کے شعبے میں اپنے عالمی غلبے کے لیے معروف بائیڈ 2022 اور 2023 دونوں میں نئی ​​توانائی کی گاڑیوں کا دنیا کا سب سے بڑا فروخت کنندہ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی چارجنگ کا مسئلہ حل، مگر کیسے؟

پاکستان کے آٹو موٹیو صنعت کے منظر نامے میں بی وائی ڈی کے اس داخلے سے صحت مند مسابقت کو جنم ملنے کی امید ہے، جو صارفین کو مزید انتخاب فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مارکیٹ کو پائیدار اختیارات کی طرف لے جانے کا باعث بھی بنے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp