عوام کو مہنگائی اور مہنگی بجلی سے فوری ریلیف نہیں دے سکتے، وزیراعظم شہباز شریف

جمعرات 8 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ 200سے لیکر500یونٹ تک گھریلوصارفین پر بہت بڑا بوجھ ہے، پاورسیکٹرز کے مسائل حل کرنے کے لیے دن رات کام کررہے ہیں، غریب آدمی مہنگائی میں پس گیا ہے لیکن غریب کو مہنگائی اور مہنگی بجلی سے فوری آزاد نہیں کرسکتے۔

وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے علما ومشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اورآئینی اداروں کے درمیان قریبی تعاون ہے، جتنے اتحاد اوراتفاق کی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہ تھی، جتنا تعاون سیاسی حکومت اور آئینی اداروں میں آج ہے پہلے کبھی نہیں تھا، سیاسی کیریئر میں کبھی حکومت اور اداروں میں ایسا تعاون نہیں دیکھا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کی آفیشل ویب سائٹ سے سپہ سالار اور ان کے خاندان کیخلاف باتیں کی جارہی ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تقریر پرجوش تھی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر  کی تقریر سب کے لیے مشعل راہ ہے، انہوں نے اپنی تقریرمیں قرآن پاک کا حوالہ دیا ہے، اتنی پرجوش تقریر کے بعد کسی اضافے کی ضرورت ہی نہیں ہے۔

’قانون نافذ کرنے والے اداروں  نے دہشتگردی کیخلاف بہت قربانیاں دی ہیں‘۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے بہترین مفاد میں اداروں کے درمیان اشتراک آئندہ کے لیے رول ماڈل ہے، پاکستان کے لیے بڑوں اور اکابرین نےعظیم قربانیاں دیں، قوم میں تقسیم کو روکنے کے لیے علمائے کرام سے زیادہ معتبرآواز کوئی ہو نہیں سکتی۔

’9مئی کو جو ہوا اس سے زیاد دلخراش واقعہ پاکستان کی تاریخ میں نہیں ہوا‘۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ علما سے لائق طبقہ کوئی نہیں جو امن کا پیغام لے کرچلے، حکومت عوام کی پریشانیاں کم کرنے کے لیے دن رات محنت کررہی ہے۔ ملک کاغریب آدمی مہنگائی میں پس گیا ہے، جو لوگ پاکستانیت کالبادہ اوڑھ کر دشمنی کررہے انہیں پہچاننا ہے، ہم تہیہ کرلیں تو پاکستان کو اقوام عالم میں عظیم مقام دلاسکتے ہیں۔۔

’خدا کرے یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہو‘۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کی منتخب نمائندوں سے بجلی چوری روکنے میں حکومت کی معاونت کی اپیل

انہوں نے کہا کہ ہم نے ترقیاتی کاموں سے کاٹ کر 200 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے بجلی صارفین کو ریلیف دینے کے لیے 50 ارب روپے رکھے، لیکن 200 سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر بھی بہت بڑا بوجھ ہے۔ لیکن غریب کو مہنگائی اور مہنگی بجلی سے فوری آزاد نہیں کرسکتے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ قوم  یوم آزادی جوش وخروش سے منائے گی، کانفرنس کے تمام شرکا کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ علما مشائخ  کانفرنس میں شرکت اعزاز کی بات ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی