وزیر اعظم کی منتخب نمائندوں سے بجلی چوری روکنے میں حکومت کی معاونت کی اپیل

جمعہ 26 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم شہباز شریفنے عوام کے منتخب نمائندوں سے صوبہ خیبر پختونخوا میں بجلی کی چوری روکنے میں حکومت کی معاونت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا بالخصوص ضم شدہ اضلاع کی ترقی ان کی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے وفد سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے اور تاریخ گواہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ انضمام شدہ اضلاع کی ترقی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیںَ: انسدادِ بجلی چوری مہم: بجلی چوروں سے 95 بلین روپے وصول، 78 ہزار سے زائد گرفتار

شہباز شریف نے کہا کہ خیبرپختونخوا بالخصوص ضم شدہ اضلاع کے غریب اور متوسط ​​طبقے کو عالمی معیار کی تعلیم کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے دانش سکول قائم کیے جائیں گے، انضمام شدہ اضلاع میں صحت اور تعلیم کی معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

پاور سیکٹر میں اصلاحات کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت سالانہ اربوں روپے کی بجلی چوری کے خاتمے کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہے، انہوں نے منتخب نمائندوں پر زوردیا کہ وہ بجلی چوری کے خاتمے میں حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔

مزید پڑھیں: کیا پری پیڈ میٹرنگ، بجلی چوری کا واحد حل ہے؟

شہباز شریف نے مزید کہا کہ ملک بھر میں زرعی ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جا رہا ہے، جس سے نہ صرف زرعی شعبہ ترقی کرے گا بلکہ کسان کو سستی بجلی بھی میسر آئے گی اور اس کے علاوہ زیر کاشت رقبہ میں اضافہ سمیت درآمدی ایندھن کی مد میں اربوں ڈالر کی بچت ہوگی۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے حال ہی میں غریب اور متوسط ​​طبقے کو بجلی کے بلوں میں بڑا ریلیف فراہم کیا ہے، حکومت کو معیشت کی بحالی کے لیے سخت فیصلے کرنا ہوں گے، ہم نے سیاست پر ریاست کو ترجیح دے کر ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سائفر کے معاملے پر نئی بحث پرانا سیاسی بیانیہ، نئے انداز میں دوبارہ پیش کیا جانے لگا

ایران پر حملے کا فیصلہ ایک گھنٹے میں کرنے والا تھا لیکن پھر معاملہ مؤخر کردیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان اور ایشیائی بینک کے درمیان بڑا معاہدہ، این-5 کی تعمیرِ نو کے لیے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

ورلڈ کپ 2026 سے قبل پاکستانی ویمنز کھلاڑیوں کی ٹی20 رینکنگ میں نمایاں بہتری

نجکاری کمیشن کا بڑا فیصلہ، بجلی کی 3 تقسیم کار کمپنیوں کی فروخت کے لیے اظہار دلچسپی طلب

ویڈیو

بلوچستان کے نوجوانوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے پروگرام میں بھرپور شرکت

سعد رفیق کیخلاف سوشل میڈیا مہم، شیخ سائرہ کی روتے ہوئے لیگی رہنما سے اپیل، ایران پر حملے کی تیاری، امریکا کا پیغام

بجٹ 27-2026: ٹیکس غریبوں سے ہٹا کر امیروں پر لگایا جائے، پاکستانیوں کی رائے

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا

قدم قدم سوئے حرم