آئی پی ایل میں پاکستانی کرکٹرز شامل نہیں تو ہمیں پریشان نہیں ہونا چاہیے، عمران خان

ہفتہ 1 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر بھارتی کرکٹ بورڈ انڈین پریمیئر لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کو شامل نہیں کر رہا تو پاکستانیوں کو پریشان نہیں ہونا چاہیے کیوں کہ ہمارے پاس پی ایس ایل کی صورت میں بہتر پلیٹ فارم موجود ہے۔

غیر ملکی ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میرے لیے حیران کن ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستانی کھلاڑیوں کو باہر رکھا ہوا ہے۔ یہ بھارت کا تکبر ہے۔

عمران خان نے کہا کہ دنیائے کرکٹ میں بھارت آمدن کے حوالے سے آئی سی سی کے کسی بھی رکن ملک سے کہیں زیادہ صلاحیت رکھتا ہے۔ بھارت کے رویے میں تکبر پایا جاتا ہے اور وہ ایک سپر پاور کی حیثیت سے کرکٹ کو چلا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت فیصلہ کرتا ہے کہ کس کو کرکٹ کھیلنی ہے کس کو نہیں ہے اور اسی بنا پر بدقسمی سے پاکستانی کرکٹر آئی پی ایل میں نہیں ہیں۔

عمران خان کے مطابق پاکستان سُپر لیگ میں کھیلنے کے لیے غیرملکی کھلاڑی آتے ہیں۔ پاکستان میں بہت اچھے نوجوان کرکٹرز سامنے آرہے ہیں۔ ہمیں انڈین کرکٹ لیگ کی فکر نہیں کرنی چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp