کشمیر پر ادارے کا مؤقف تبدیل نہیں ہوا، نائب ترجمان اقوام متحدہ

جمعرات 8 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے اپنے مؤقف کی تائید کی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں نائب ترجمان اقوام متحدہ فرحان عزیز حق نے کہا ہے کہ کشمیر پر اقوام متحدہ کا مؤقف تبدیل نہیں ہوا، اقوام متحدہ چارٹر کے مطابق مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کی حمایت کرتے ہیں، کشمیر پر ہمارا مؤقف بدستور برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی طاقتیں مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل میں کردار ادا کریں، پاکستان اور برونائی کا مشترکہ مؤقف

معروف کالم نگار عبدالحمید صیام کے سوال پر نائب ترجمان اقوام متحدہ فرحان عزیز حق نے کہا کہ تنازع کشمیر کا حتمی حل اقوام متحدہ چارٹر اور انسانی حقوق کے مکمل احترام کے مطابق پرامن طریقے سے طے کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی پوزیشن اقوام متحدہ کے چارٹر اور قابل اطلاق سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت ہی چلتی ہے، سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس بھارت اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر 1972 کے شملہ معاہدے کو بھی یاد کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اقوامِ متحدہ کے 78 سال مکمل ہونے کے باوجود مسئلہ کشمیر پر مکمل خاموشی؟

قبل ازیں معروف کالم نگار و پروفیسر عبدالحامد صیام نے بھارت کی جانب سے 5 اگست 2019 کے یک طرفہ و غیرقانونی اقدامات کے 5 برس ہونے پر مکمل اقوام متحدہ کے نائب سیکریٹری جنرل فرحان عزیز حق سے سوال کیا۔

عبدالحامد صیام نے کشمیریوں پر بھارتی مظالم، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ کی خاموشی کا ذکر کیا، انہوں نے اس حوالے سے اقوم متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس و انسانی حقوق کونسل کے حکام کا مؤقف دریافت کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp