عالمی طاقتیں مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل میں کردار ادا کریں، پاکستان اور برونائی کا مشترکہ مؤقف

جمعرات 2 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور برونائی دارالسلام کے درمیان بہترین دوطرفہ تعلقات ہیں جن کی جڑیں مشترکہ مذہبی اقدار اور باہمی تعاون پر قائم ہیں۔ سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کااظہار انہوں نے برونائی دارالسلام کے ہائی کمشنر پی جی کمال باشاہ پی جی احمد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا اور جمعرات کے روز ملاقات کی۔ ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین سینیٹ نے بطور ہائی کمشنر تعیناتی پر انہیں مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ امید ہے آپ کی تعیناتی سے پاکستان اور برونائی دارسلام کے تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔ چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان اور برونائی دارالسلام کے درمیان بہترین دوطرفہ تعلقات ہیں جن کی جڑیں مشترکہ مذہبی اقدار اور باہمی تعاون پر قائم ہیں۔ملاقات میں برونائی دارالسلام کے ساتھ تجارت، کاروبار، سرمایہ کاری اور اقتصادی شعبوں سمیت دو طرفہ روابط کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر عمل پیرا ہے اور امید ہے کہ برونائی دارالسلام کے سرمایہ کار پاکستان میں توانائی، زراعت، تعلیم اوردیگر شعبوں میں سرمایہ کاری پر غور کریں گے۔

محمدصادق سنجرانی نے کہا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان اسلامو فوبیا، اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اندر تعاون اور عالمی امن سے متعلق مسائل سمیت متعدد امور پر گہرے اعتماد کا رشتہ موجود ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے قلیل آبی وسائل کے مؤثر استعمال اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لیے زراعت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ دونوں ممالک کے تاجر و سرمایہ کار موجود مواقعوں سے مستفید ہوں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اقتصاد ی و معاشی شعبوں میں موثر حکمت عملی اختیار کر کے بہتری لائی جا سکتی ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر و فلسطین کی موجودہ تشویشناک صورتحال اور انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل کے لیے عالمی طاقتوں کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ درپیش مسائل کا حل اقوام متحدہ کیلئے ایک چیلنج اور امتحان ہے۔مسلم اُمہ کو مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر و فلسطین میں جاری ظلم و بربریت کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ برونائی دارسلام کے سفیر نے کہا کہ برونائی دارسلام، پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے۔خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ: سزا بڑھانے کی اپیل خارج، 14 سال بعد رہائی پا چکے قیدی کے بارے اہم حکم

’سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کیا جا سکتا‘، پاکستان کے مؤقف کو عالمی پذیرائی

افغانستان میں دہشتگردوں کی کھلی پذیرائی پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر سوالات

’امریکا ایسا طیارہ نہیں بنا سکتا تھا‘، ٹرمپ کا قطر سے ملنے والے لگژری جیٹ پر حیرت کا اظہار

رسجا کی نئی قیادت بلا مقابلہ منتخب، کھیلوں کی صحافت کے فروغ اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اظہار

ویڈیو

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

بھارت نے اگر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو پاکستان اپنے قومی مفاد کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ