گلگت بلتستان: جانور کو تنگ کرنے والے نوجوان نے معافی مانگ لی

جمعرات 8 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گلگت بلتستان میں ایک معصوم سے جنگلی جانور کو تنگ کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد نوجوان نے اپنی اس حرکت پر معافی مانگ لی۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان گھومنے والے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے طرزعمل میں کیا فرق ہوتا ہے؟

سوشل میڈیا پر حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک نوجوان کو ایک جنگلی جانور کو تنگ کرتے دیکھا گیا جب کہ اس کے 2 ساتھی بھی ڈنڈیوں کے ذریعے جانور کو پریشان کر رہے تھے۔

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ان نوجوانوں پر خاصی تنقید ہوئی تھی جس کے بعد ان میں سے ایک نے اور ویڈیو جاری کی جس میں اس نے اپنی حرکت پر معافی مانگی۔

اس سے قبل بھی گلگت بلتستان میں سیاحوں کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں سیاح فروٹ کھانے کے ساتھ درختوں کے ٹہنیاں بھی توڑ رہے تھے۔ اس پر بھی سوشل میڈیا پر ان سیاحوں کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید پڑھیے: سیاح گلگت بلتستان کے علاقوں میں سفر کس وقت کریں؟

سوشل میڈیا پر گلگت بلتستان کے افراد نے سیاحوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ سیاحت کے اصول سیکھیں اور درختوں کو برباد کرنے سے گریز کیا کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک پھلدار درخت کو بڑا ہونے اور پھل دینے میں کافی عرصہ لگ جاتا ہے اور اس کے لیے لوگوں کو محنت بھی بہت کرنی پڑتی ہے لیکن سیاح ان درختوں کی ٹہنیوں کو توڑ دیتے ہیں جس سے بڑا نقصان ہو جاتا ہے۔

عوام نے سوشل میڈیا پر اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ سیاح درختوں کو نقصان پہنچانے کے علاوہ جنگلی جانوروں کو بھی بہت تنگ کرتے ہیں جس سے انہیں باز رہنا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب حکومت کی نئی ٹرانسپورٹ پالیسی: چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس کے لیے 3 سرکاری گاڑیوں کی اجازت

برازیل کی معروف فٹبالر نے اسلام قبول کرلیا، عمرے کی ویڈیو بھی شیئر کردی

آئی ایم ایف وفدمعاشی جائزے کے لیے 25 فروری کو پاکستان آئے گا، اصلاحات کی تعریف

ویڈیو: ڈولفن اسکواڈ اہلکاروں کا اسلام آباد میں میاں بیوی پر تشدد، ملوث اہلکار معطل

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد کاروباری ہفتے کا مثبت اختتام، 990 پوائنٹس کا اضافہ

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟