ڈائریکٹر آرمی میوزیم اینڈ جناح گیلری لاہور بریگیڈیر ریٹائرڈ ڈاکٹر عدنان سلیم کے مطابق لاہور کے آرمی میوزیم میں پاک فوج سے متعلق ہر اس چیز اور واقعے کو محفوظ کیا گیا ہے جو آپ کے لیے جاننا ضروری ہے۔ اس عجائب گھر کا سنگِ بنیاد اگست 2017 میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے رکھا تھا۔ یہ میوزیم اندرونی اور بیرونی حصے میں منقسم ہے۔ اندرونی حصے میں مختلف گیلریاں جبکہ بیرونی حصے میں ہیلی کاپٹر اور ٹینک وغیرہ نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں۔
داخلی دروازے سے اندر جائیں تو 4بھارتی ٹینک سب سے پہلے آپ کی توجہ کھینچتے ہیں۔ اندرونی حصے میں سب سے پہلے پتھر کے وہ کتبے لگے ہیں جن پر 1947 سے لے کر اب تک پاک فوج کے شہدا کے نام لکھے گئے ہیں۔ جنہوں نے مختلف جنگوں اور دہشتگردی کے خلاف افواج پاکستان کی کارروائیوں میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ اس ہال میں قد آور جنگی ہاتھیوں اور گھوڑوں کے مجسمے ان کے سواروں سمیت لڑتے ہوئے دکھائے گئے ہیں جس کے ساتھ ان پرانی جنگی تکنیکوں کی تفصیل بھی موجود ہے۔
اس میوزیم میں 1947 میں بابائے قوم کو پاکستان کی پہلی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور ساتھ ہی تحریکِ پاکستان کے دیگر لیڈران کی تصاویر ان کے نام اور اہم کارناموں سمیت
دیکھی جا سکتی ہیں۔ آرمی میوزیم کے سامنے جناح گیلری بھی بنائی گئی جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بن رہی ہے۔ مزید دیکھیے اس ویڈیو میں