حقیقی آزادی تک تحریک جاری رکھیں گے، علی امین گنڈاپور

جمعہ 9 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخو ا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے یوم آزادی کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ میری تمام پاکستانیوں سے گزارش ہے کہ 13 اگست کی رات کو آپ نے پورے پاکستان کے ہر شہر میں ریلی نکالنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اعلان کرتا ہوں، صوبے میں کوئی آپریشن نہیں ہونے دوں گا، علی امین گنڈا پور

ہم عمران خان کے ساتھ ہیں

انہوں نے پیغام میں کہا ہے کہ ریلی کے اندر پاکستان کا جھنڈا اور ساتھ پاکستان تحریک انصاف کا جھنڈا ایک ساتھ ترتیب کے ساتھ لہرانا ہے اور یہ پیغام دینا ہے کہ ان شاءاللہ ہم عمران خان کے ساتھ ہیں اور حقیقی آزادی تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

جھنڈا چھیننے والے کی ویڈیو بنانی ہے

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ میں سب کو یہ پیغام دیتا ہوں کہ جھنڈا اس ترتیب سے ایک ساتھ بلند کرنا ہے، اگر کوئی جھنڈا چھیننے کی غلطی کرتا ہے تو اس کی ویڈیو بنانی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان ڈٹا ہوا ہے، چوروں اور ڈاکوؤں سے قوم کو حقیقی آزادی دلائیں گے، علی امین گنڈاپور

انہوں نے کہا ہے کہ جھنڈا گاڑیوں پر لگائیں، موٹر سائیکلوں پر لگائیں، گھروں پر لگائیں، ریلی میں لہرائیں. جھنڈا چھیننے کی کوشش ہو تو ویڈیو بنائیں تاکہ وہ لوگ ریکارڈ پر آجائیں جو پاکستان کے جھنڈے کو ہاتھ ڈالتے ہیں تاکہ ان شاءاللہ وقت ائے گا تو ان کو حساب دینا پڑے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کابینہ اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سو گئے، ویڈیو وائرل

2025: بھارتی روپیہ ایشیا کی سب سے کمزور کرنسی قرار، مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تنقید

تیسری دنیا کے شہریوں کی امریکی امیگریشن پر پابندی: پاکستانی کس حد تک متاثر ہوں گے؟

پنجاب میں 25 سال بعد پتنگ بازی کی مشروط اجازت، بسنت منانے سے متعلق آرڈیننس جاری

افغان طالبان رجیم کے تحت انسانی حقوق کی پامالیاں اور بڑھتی غربت، افغان عوام مشکلات کا شکار

ویڈیو

کتاب ہر ہاتھ میں، بلوچستان حکومت کا ’کتاب گاڑیوں‘ کا منفرد منصوبہ

کوئٹہ کی سلیمانی چائے، سرد شہر کی گرم پہچان اور روایتی ذائقہ

چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کے معاملے پر شہباز شریف نواز شریف سے کیوں نہ ملے؟

کالم / تجزیہ

دنیا بھر میں افغان طالبان کے خلاف ماحول بنتا جا رہا ہے

کرکٹ کا سچا خادم اور ماجد خان

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟