تاریخی جلسے سے اڈیالہ جیل کے دروازے کھلنے کا قوی امکان ہے، اخونزادہ حسین یوسفزئی

جمعہ 9 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اپوزیشن اتحاد تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین یوسفزئی نے کہا ہے کہ 27 اگست کو لاہور میں بڑے تاریخی جلسے سے اڈیالہ جیل کے دروازے کھلنے کے قوی امکانات ہیں۔

ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان اخونزادہ حسین یوسفزئی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 27 اگست کو لاہور میں بڑا جلسہ ہوگا، تاریخی جلسے سے اڈیالہ جیل کے دروازے کھلنے کا قوی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ: پی ٹی آئی کو جشن آزادی کی تقریب کے لیے اجازت نہ دینے پر ڈپٹی کمشنر طلب

اخونزادہ حسین یوسفزئی نے کہا کہ 27 اگست کو صوابی جلسے سے بڑا جلسہ لاہور میں کرنے جا رہے ہیں، جو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا، جلسے کے لیے 16 اگست کو انتظامیہ کے ساتھ مل کر جلسے کی جگہ فائنل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، اس لیے مینار پاکستان جلسہ کرنے کی درخواست دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صوابی جلسہ: عمران خان کی رہائی کے لیے اڈیالہ جیل کی طرف لانگ مارچ کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر نے ممبر اسمبلی چوہدری امتیاز کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے ہیں، انہیں ایئرپورٹ پر گرفتار کرنے کا بھونڈا مذاق کیا گیا، انہیں اسمبلی میں لایا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں