وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے 2 ملزمان کو کراچی ایئرپورٹ پر دھر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کراچی پر بڑی کارروائی کر جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 2 مسافروں کو گرفتار کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کی کارروائی، آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم گرفتار
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کی شناخت محمد عدیل اور مجاہد علی کے نام سے ہوئی ہے، جو جعلی وزٹ ویزے پر سنیگال جارہے تھے۔
ملزمان کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران مشکوک پایا گیا، تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ ملزمان کے پاسپورٹ پر یونان اور پاکستان آمد کی جعلی مہریں لگی ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کوئی کام نہیں کررہا، بہتر ہے وزیراعظم اسے بند کردیں، عظمیٰ بخاری
ایف آئی نے ملزمان کو بعد ازاں مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا ہے، جہاں ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔