پی آئی اے کی یوم آزادی ڈسکاؤنٹ آفر میں خاص کیا ہے؟

ہفتہ 10 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے یوم آزادی (14 اگست) کی مناسبت سے مسافروں کے لیے ٹکٹس پر خصوصی رعایت دیدی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق اندرون و بیرون ملک پروازوں پر 14 اگست تک ٹکٹس پر 14 فیصد رعایت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے: کوئٹہ سے جدہ کے لیے براہِ راست پروازوں کا آغاز

14 فیصد رعایت کا اطلاق یکم اگست سے 14 اگست تک کی گئی تمام سیٹوں کی بکنگ پر ہوتا ہے، اس مدت کے اندر بکنگ کرنے والے مسافر 15 اگست سے 14 نومبر کے درمیان سفر کے لیے رعایتی کرایوں کا استعمال کرسکتے ہیں۔

ایک علیحدہ خبر میں جمعہ کو ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2024 کے پہلے 6 ماہ میں پی آئی اے کے کم از کم 38 طیارے پرندوں سے ٹکرائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومتی اقدامات سے مہنگائی کم ہوئی، پی آئی اے کی نجکاری ہوکر رہے گی، مصدق ملک

رپورٹ کے مطابق جنوری سے جون کے درمیان پی آئی اے کے طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے 38 واقعات پیش آئے، جن میں اسلام آباد، ملتان، فیصل آباد، گلگت، سکھر، جدہ اور دبئی میں پروازیں متاثر ہوئیں، ان میں سے 5 طیاروں کو خاصا نقصان پہنچا، جبکہ 33 طیارے بڑے پیمانے پر متاثر نہیں ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پرواز کے لیے تیار جہاز سے گاڑی ٹکرا گئی، طیارے کو جزوی نقصان

پی آئی اے کے تباہ ہونے والے طیاروں میں ایک ایئربس 320 اور تین بوئنگ 777 طیارے شامل ہیں۔ عالمی سطح پر خصوصاً پاکستان میں پرندوں کے حملے ایک عام مسئلہ ہے، سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے ہوائی اڈے کے ارد گرد صفائی کو برقرار رکھنے کے لیے مہم چلا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp