کتے کے حملے کا نشانہ بننے والی خاتون کس عذاب سے گزر رہی ہے؟

ہفتہ 10 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا میں ایک لڑکی جسے اس کے والد کے پالتو کتے نے کاٹ لیا تھا، کتے نے لڑکی کی ناک پر کاٹا جس سے اس نے ناک کی نوک کھو دی تھی، اس لڑکی کی 4 سرجریز ہوچکی ہیں تاہم وہ اب تک مکمل صحتیاب نہیں ہوسکی ہے، کیوں کہ اس کے صحتیاب ہونے کی راہ میں کچھ رکاوٹیں حائل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ: جنگل میں 6 سال مفروری کاٹنے والا کتا بالآخر ڈھونڈ لیا گیا

امریکا کے شہر نیویارک سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ ٹرینیٹی رولز نامی لڑکی کو گزشتہ سال اس کے والد کے پالتو کتے جس کو آئرش نام دیا گیا ہے، نے کاٹ لیا تھا۔

رولز کی اب تک چار سرجری ہو چکی ہیں اور اس کے چہرے پر مزید 6 سرجری ہونے والی ہیں، لیکن ایک جلد کی گرافٹ  نے اس کے چہرے کی حیت بدل کررکھ دی ہے۔

اسکن گرافٹ نے اس کی پیشانی اور کھوپڑی کے اوپری حصے سے جلد کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں اس کے ناک پر غیر ضروری بال اگنا شروع ہوگئے ہیں، اور اس کے ناک کی شکل کتے کے ناک جیسی ہوتی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: منشیات فروشوں کے خلاف پولیس آپریشن میں کتا کیوں مارا گیا؟

یہ واقعہ اتنا عجیب و غریب تھا کہ اس نے سب کو خوفزدہ اور حیران کر دیا، پالتو کتا آئرش ہمیشہ سے ایک نرم مزاج اور بڑے ٹیڈی بیئر کی طرح خوبصورت تھا۔

ٹرینیٹی اکثر اپنے والی غیر موجودگی میں اس کی دیکھ بھال کیا کرتی تھی لیکن گزشتہ برس اس دن جب اس کی اپنے والد سے کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی تو ہوسکتا ہے کہ اس کشیدگی نے آئرش کو مشتعل کر دیا ہو۔

ٹرینیٹی کا کہنا ہے کہ میں اٹھ کر جانے لگی تو آئرش نے اچانک حملہ کرکے میری ناک پر بہت زور سے کاٹا، میں نے اسے پکڑ کر دور پھینکنے کی کوشش کی لیکن اس کی گرفت بہت مضبوط تھی تاہم اس نے جلد ہی اسے چھوڑ دیا۔

‘آئرش میرے والد کا ریسکیو کتا تھا، جو ان کے پاس تقریباً 5 سال سے تھا، وہ ایک بڑے ٹیڈی بیئر کی طرح تھا۔ وہ بہت پیارا اور واقعی نرم مزاج تھا، میں ہمیشہ اس کے پاس جاتی اور اسے دیکھتی، میں نے اس وقت بھی اس کی دیکھ بھال کی جب میرے والد شہر سے باہر تھے۔‘ اس نے کہا۔

لیکن جس دن آئرش نے اس پر حملہ کیا اس دن اس کا اپنے والد کے درمیان جھگڑا ہو گیا تھا، جس سے ایک ’گرم ماحول‘ پیدا ہوا تھا۔‘ ٹرینیٹی کے مطابق کتوں کی اس قسم کی نسلیں بہت جذباتی ہوتی ہیں، اور انہیں زیادہ تنازعات اور جذباتی حالات میں ڈالنا ان کے لیے بہترین نہیں ہے۔

’میرے والد نے مجھے چھوڑانے کی کوشش کی، لیکن آئرش نے مجھے نہیں چھوڑا، کتے نے میرے ناک پر کاٹا، اس کے بعد اس نے میرے بازو کو پکڑ لیا اور اس کے ساتھ ٹگ آف وار کھیلنا شروع کیا جیسے میرا بازو کوئی کھلونا ہو، وہ مجھے گھسیٹ کر صحن میں لے گیا،پھر اچانک، ایک سوئچ کے بٹن بند ہونے کی طرح آئرش نے مجھے چھوڑ دیا اور پورچ کی سیڑھیوں پر بیٹھ گیا۔‘

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا میں پالتو سانپ کے ساتھ سرفنگ مہنگی پڑگئی، 2 ہزار ڈالر سے زائد جرمانہ

ٹرینیٹی رولز کے مطابق انہیں تھوڑی یاد ہے کہ جب پولیس پہنچی تو انہیں اسٹریچر پر رکھا جارہا تھا اور انہیں گولی چلنے کی آواز سے قبل ان کے والد کی ‘بس کرو’ کی آواز سنائی دی۔

اسے اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں وہ ابتدا میں 4 دن تک زیرعلاج رہی، 4 دن بعد اسے ڈسچارج کردیا گیا، لیکن پھر اسے اپنے ناک کے زخموں کے علاج کے لیے دوبارہ اسپتال جانا پڑا۔

ڈاکٹروں نے اس کی پیشانی کے اوپر والے حصے سے کھال نکال کر اس کی ناک پر ٹرانسپلانٹ کیا، اس عمل سے اس کے چہرے کی حالت تو بحال ہوگئی لیکن چند ہی دنوں میں اس کی پریشانی مزید بڑھ گئی۔

کتے کے حملہ کے نتیجے میں ناک پر کھال ٹرانسپلانٹ ہونے کے بعد اس حصے پر بال اگنا شروع ہوگئے جس نے ٹرینیٹی کے اعتماد کو ہلا کر رکھ دیا۔

اب تک ٹرینیٹی کی 4 سرجریز ہوچکی ہیں جبکہ ڈاکٹرز نے چھ سرجریز کا کہا ہے تاہم اس کی ناک پہلے سے کافی بہتر ہوچکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp