بنگلہ دیش میں سپریم کورٹ کا گھیراؤ، طلبا کے الٹی میٹم کے بعد چیف جسٹس عبید الحسن مستعفی

ہفتہ 10 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش میں مظاہرین نے سپریم کورٹ کا گھیراؤ کرتے ہوئے چیف جسٹس سمیت تمام ججوں کے استعفے کا مطالبہ کیا، اور انہیں مستعفی ہونے کے لیے ایک گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا، جس کے بعد ہی چیف جسٹس آف سپریم کورٹ عبید اللہ حسن  مستعفی ہوگئے ہیں۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے کے مطابق قانون، انصاف اور پارلیمانی امور کے مشیر پروفیسر آصف نذر نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عبید الحسن کے مستعفی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

قبل ازیں ڈھاکا ٹربیون کی رپورٹ میں واضح کیا گیا تھا کہ عبید الحسن شام کو صدر محمد شہاب الدین سے مشاورت کے بعد اپنا استعفیٰ پیش کریں گے۔ بنگلہ دیش کے چیف جسٹس نے عدالتِ عظمیٰ کے احاطے میں مظاہرین کے جمع ہونے کے بعد اس فیصلے کا اعلان تھا ہے کہ وہ احتجاج کے الٹی میٹم کے بعد مستعفی ہو رہے ہیں۔

پروفیسر آصف نذر کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عبید الحسن کے مطابق استعفیٰ وزارت قانون کو بھیجوا دیا گیا ہے، اسے بلا تاخیر صدرِ مملکت کو بھی بھجوا دیا جائے گا تاکہ ضروری اقدامات کئے جاسکیں۔ ان کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ اپیلٹ ڈویژن کے پانچ ججز کے بھی مستعفی ہوسکتے ہیں۔

قبل ازیں جمنا ٹی وی نے بھی رپورٹ کہا تھا کہ بنگلہ دیش کی اعلیٰ ترین عدالت کے چیف جسٹس نے مظاہرین کی طرف سے الٹی میٹم کے بعد اصولی طور پر مستعفی ہونے پر راضی ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:بنگلہ دیش میں انقلابی تبدیلی : بین الاقوامی میڈیا نے بھارتی پروپیگنڈے کا پول کھول دیا

چیف جسٹس آف بنگلہ دیش جسٹس عبید الحسن، جنہیں گزشتہ سال سپریم کورٹ کی سربراہی کے لیے مقرر کیا گیا تھا، انہیں معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کے وفادار کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق طلبہ سمیت سینکڑوں مظاہرین نے بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ کا گھیراؤ کرکے چیف جسٹس سمیت تمام ججز کے فوری استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔ صورتحال تیزی سے خراب ہونے پر چیف جسٹس کے سپریم کورٹ سے بھاگ جانے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ چیف جسٹس نے نئی بننے والی عبوری حکومت سے مشاورت کے بغیر فل کورٹ اجلاس بلایا تھا جس کے بعد مظاہرہ شروع ہوا تاہم کشیدگی بڑھنے پر فل کورٹ میٹنگ کو اچانک ملتوی کردیا گیا۔ طلبہ نے کہا ہے کہ ججز سازش کا حصہ ہیں جو غم و غصے کو ہوا دے رہے ہیں۔ مظاہرین اب ججز کے احتساب کا مطالبہ کر رہے ہیں، سپریم کورٹ کو گھیرے میں لیے مظاہرین نے چیف جسٹس کو ایک گھنٹے کا الٹی میٹم دیا ہے کہ وہ مستعفی ہو جائیں۔

مزید پڑھیں:بنگلہ یش میں بھارت نواز پالیسیوں کو شکست ہوئی، ہماری ہمدردیاں بنگلہ دیش کے ساتھ ہیں، بنگالی پاڑہ کے بنگالی

یاد رہے کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے بنگلہ دیش میں جاری پُرتشدد مظاہروں کے بعد شیخ حسینہ نے 5 اگست کو بطور وزیراعظم استعفیٰ دے دیا تھا اور وہ اس کے فوراً بعد انڈیا فرار ہو گئی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp