فوج ایف سی اور ایجنسیاں ریاستی ملازم ہیں، اپنے دائرے میں رہیں، عمر ایوب

ہفتہ 10 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ فوج، ایف سی اور انٹیلی جنس ایجنسیاں ریاست کی ملازم ہیں، اداروں کو اپنے اپنے دائرے میں رہناچاہیے جبکہ سیاستدانوں کا کام ہے کہ وہ آئین کے مطابق سیاست کریں۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ عمران خان 9 مئی واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے لیے کیس کریں گے۔

مزید پڑھیں:فوج اپنے موقف پر ڈٹی رہے، ہم اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں، عمر ایوب

ان کا کہنا تھا کہ ہماری کسی سے کوئی ڈیل نہیں چل رہی، عمران خان کا پیغام ہے کہ عوام اور فوج کے درمیان ن لیگ اور پیپلز پارٹی خلا پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے، یہ الیکشن کا سال ہے اس لیے الیکشن کمیشن کو آزاد ہونا چاہیے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ جس شخص کی تنخواہ 20 یا 25 ہزار روپے ہے وہ کیسے گزارا کرے، ملک کو اس بھنور سے مضبوط وزیراعظم ہی نکال سکتا ہے، فارم 47 کی حکومت کچھ نہیں کرسکتی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹی 20 ورلڈ کپ: آئی سی سی بنگلہ دیش کے میچز بھارت سے باہر منتقل کرنے پر غور کرنے لگی

وینزویلا کی صورتحال پر نظر، پاکستانی شہریوں کی حفاظت کے لیے اقدامات جاری ہیں، دفتر خارجہ

معروف پاکستانی ٹی وی اداکار آغا شیراز کو دل کا دورہ، حالت اب کیسی ہے؟

لکی مروت میں پولیس کا کامیاب آپریشن، 3 انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

سام سنگ گلیکسی واچ اب ڈیمنشیا کی ابتدائی علامات کی نشاندہی کرے گی

ویڈیو

کراچی میں میرا تھن ریس کا انعقاد، عوام کی بھرپور شرکت

آنکھوں کے بغیر پڑھنے کا ہنر: بریل سسٹم کیسے نابینا افراد کو سکھاتا ہے؟

لیاری کی تنگ گلیوں سے جدید ٹیکنالوجی کی دنیا تک، فلم اور حقیقت میں واضح فرق

کالم / تجزیہ

جنریشن زی سوال ہی تو نہیں اٹھاتی

100 ارب سپر کمپیوٹرز کے برابر انسانی ذہن کے ارتقا، استعمال اور مغالطوں کا احوال

دوسرا دن