اسکول کے بچوں پر حملہ کھلی جارحیت ہے، اسرائیل کو کڑی سزا دی جائے، وزیراعظم

ہفتہ 10 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل نے اپنی سفاکانہ کارروائیوں کی تمام حدیں پار کر دی  ہیں اور اسکول کے بچوں پر حالیہ حملہ بھی اس کی کھلی جارحیت کا ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ :اسکول پر اسرائیلی حملہ، 100 سے زائد فلسطینی شہید

وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے غزہ، فلسطین کے اسکول پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی بربریت کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔ شہباز شریف نے عالمی برادری بشمول اقوام متحدہ پر زور دیا کہ اسرائیل کی سفاکیت کو روکنے کے لیے عملی اقدامات کرے۔

شہباز شریف نے حملے میں شہید ہونے والوں کے بلندی درجات کی دعا اور ان کے خاندانوں سے اظہار تعزیت بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کی او آئی سی سیکریٹری جنرل سے ملاقات، غزہ میں جنگ بندی اور فلسطینیوں کی امداد پر زور

وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل نے اپنی سفاکانہ کارروائیوں کی تمام حدیں پار کر دیں اور اس طرح کی بربریت کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔

’فلسطینیوں کی نسل کشی بند کی جائے‘

وزیراعظم نے کہا کہ ہم ایک بار پھر اپنا مطالبہ دہراتے ہیں کہ فلسطینیوں کی نسل کشی اور جنگی جرائم پر اسرائیلی قیادت اور سیکیورٹی فورسز کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو اس کی ظالمانہ کارروائیوں کی کڑی سزا دی جائے اور اس کے خلاف عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد کروایا جائے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ہر محاذ پر اپنے فلسطینی بہنوں اور بھائیوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

یاد رہے کہ غزہ کے مشرقی علاقے الدراج میں واقع اسکول پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

مزید پڑھیں: اسرائیل نے ایک بار پھر غزہ کو 84 ناقابل شناخت بوسیدہ لاشیں واپس بھیج دیں

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے فجر کی نماز کے دوران ایک ایسے اسکول پر حملہ کیا جہاں بے گھر فلسطینیوں نے پناہ لی ہوئی تھی، اس حملے کے نتیجے میں حملے میں درجنوں فلسطینی شہید و زخمی ہو گئے۔

اس حملے میں اسرائیلی نے غزہ کے التابعین اسکول پر 3 میزائل داغے اس وقت وہاں  تقریباً 250 بے گھر فلسطینی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کنگ فیصل یونیورسٹی کی جنیوا انٹرنیشنل ایگزیبیشن میں بڑی کامیابی، 5 تمغے اپنے نام کرلیے

پاکستان میں نشاط گروپ کی جیکو جے 8 پلگ اِن ہائبرڈ ایس یو وی متعارف ہونے کا امکان

سعودی وزارتِ سیاحت کا مہمان نوازی مراکز اور ہوٹلوں کے معائنے تیز کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگی اسٹالز موجود ہیں

مشرق وسطیٰ کشیدگی: خطے میں ایل پی جی کی قیمتیں بڑھ گئیں مگر پاکستان میں استحکام، وجوہات کیا ہیں؟

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگی اسٹالز موجود ہیں

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

ٹرمپ کا رونا دھونا شروع، پہلے بھڑکیں اب منتیں، نیتن یاہو ہلاک؟ جنید صفدر کا ہنی مون

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا