اسحاق ڈار کی او آئی سی سیکریٹری جنرل سے ملاقات، غزہ میں جنگ بندی اور فلسطینیوں کی امداد پر زور

بدھ 7 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے او آئی سی کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات کی ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ غزہ میں فوری جنگ بندی سمیت فلسطینیوں کو بلا روک ٹوک امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حصین براہیم طحہ کے درمیان ملاقات جدہ میں او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں نئی سرد جنگ کا خوف پوری دنیا کو ڈرا رہا ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار

ممتاز زہرا بلوچ نے کہاکہ ملاقات میں فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ملاقات میں فلسطینیوں کی جاری نسل کشی اور مغربی کنارے میں سنگین انسانی صورتحال پر باتی چیت ہوئی۔ اسحاق ڈار نے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے او آئی سی کی کوششوں کی تعریف کی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے او آئی سی کے اقدامات کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔

اسحاق ڈار نے جموں و کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ اور خصوصی ایلچی کے کشمیریوں کے جائز حق خودارادیت کی حمایت کرنے کے لیے تاریخی کردار کو سراہا۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہاکہ ملاقات میں اسلامو فوبیا، امتیازی سلوک اور مسلمانوں کے خلاف تشدد پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان فلسطین میں فوری غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق وزیر خارجہ نے اسلامو فوبیا پر او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی ایلچی کی تقرری کو بھی سراہا۔

اسحاق ڈار نے کہاکہ امید ہے خصوصی ایلچی اسلامو فوبیا کے اہم مسئلے کو حل کرنے کی مہم کو آگے بڑھائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں