شہباز شریف ملک کو آگے لے کر جانے میں ناکام رہے، مولانا فضل الرحمان

ہفتہ 10 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت اس حد تک گر چکی ہے کہ کوئی حکومت اٹھا نہیں سکے گی، شہباز شریف نے کہا کہ ملک کی معیشت کو اٹھاؤں گا، لیکن وہ نہیں اٹھا سکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مسلمانوں پر فرض ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ کو صیہونی غاصبوں سے آزاد کرائیں، مولانا فضل الرحمان

ہفتہ کے روز مردان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جب ملک میں امن و امان کی صورت حال خراب ہو گی تو معیشت بھی خراب ہو گی، ہمارے ملک میں اس دہشتگردی اور امن و امان کی مخدوش صورت حال میں کون سرمایہ کاری کرنے آئے گا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چین نے ایک ہی بات کی کہ سیاسی استحکام نہیں، امن و امان کی صورت حال صحیح نہیں ہے، یہاں جو لوگ سرمایہ کاری کرنے آتے ہیں ان پر حملے ہوتے ہیں، جب امن و امان کی صورت حال ہی خراب ہو گی تو سرمایہ کاری بھی نہیں ہو گی۔

مزید پڑھیں:موجودہ سیاسی بحران کو حل کرنے کے لیے فوج کو سیاست سے الگ ہونا پڑے گا، مولانا فضل الرحمان

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی حالت تو یہ ہے کہ ہمارے ملک کے کسان دیکھتے ہی رہے انہیں تو کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا گیا، ملک میں اتنی گندم درآمد کرائی گئی کہ یہاں کسانوں کی گندم گھروں میں پڑی رہ گئی، ان کی ساری محنت ضائع گئی، حکومت نے ان کی گندم خریدنے سے انکار کیا، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ کسانوں کے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان میں سب سے زیادہ زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے لیکن یہاں حکمرانوں کی حالت یہ ہے کہ وہ کسانوں کوریلیف دینے کے بجائے انہیں مشکلات میں دھکیل رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی