ارشد ندیم نے کیوں کہا کہ ’میرا سیاست میں آنا بنتا ہی نہیں‘؟

اتوار 11 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پیرس اولمپکس میں سونے کا تمغہ حاصل کرنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم کا لاہور پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا۔ ارشد ندیم کی پرواز رات 1 بج کر 25 منٹ پر لاہور پہنچی۔ اس موقع پر ان کے طیارے کو واٹر کینن سلیوٹ پیش کرکے خوش آمدید کہا گیا۔

ہزاروں پرستار اپنے ہیرو کی جھلک دیکھنے کے لیے لاہور ایئر پورٹ پہنچے تھے، بینڈ نے دھنیں بکھیر کر ماحول میں اور جوش پیدا کر دیا۔ عوام نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کیں، خوشی میں جھومتے فینز نے سیلفیاں بھی لیں۔

وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا کہ قوم اور والدین کی دعاؤں سے اللہ تعالیٰ نے عزت دی، اس کامیابی کے پیچھے بہت لمبا سفر ہے، میڈل حاصل کرنے کے لیے دن رات محنت کی۔

مزید پڑھیں:ارشد ندیم کے طیارے کو وطن واپسی پر خصوصی واٹر کینن سلیوٹ پیش کیا گیا

اس موقع پر صحافی نے ارشد ندیم سے سوال کیا کہ کیا آپ بھی سیاست میں آئیں گے؟ سوال کا جواب دیتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا کہ میرا جو کام ہے میں وہ ہی کروں گا، میرا سیاست میں آنا بنتا ہی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ارشد ندیم نے اولمپکس ریکارڈ کے ساتھ ساتھ جیولین تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا ہے۔ انہوں نے 92.97 میٹر تھرو کرکے نیا اولمپک ریکارڈ قائم کیا ہے۔

مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوایا۔ ارشد ندیم پاکستان کی جانب سے اولمپکس کے انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے ایتھلیٹ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ