ارشد ندیم کے طیارے کو وطن واپسی پر خصوصی واٹر کینن سلیوٹ پیش کیا گیا

اتوار 11 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو میں گولڈ میڈلسٹ اور عالمی ریکارڈ قائم کرنے والے ارشد ندیم کے طیارے کو پاکستان واپسی پر خصوصی واٹر کینن سلیوٹ پیش کیا گیا۔ ارشد ندیم کا جہاز ایک بج کر 25 منٹ پر لاہور ایئر پورٹ لینڈ کیا، جہاں ان کا فقید المثال استقبال کیا گیا۔

ارشد ندیم کے اہل خانہ صوبائی وزرا سمیت، واپڈا کے عہدے داروں اور دیگر محکموں سمیت ان کے مداح بڑی تعداد میں ایئرپورٹ پر موجود تھے۔ ارشد ندیم پیرس سے ترکیہ کے رستے لاہور پہنچے ہیں۔ ان کی پرواز ٹی کے 714 جیسے ہی لاہور کے علامہ اقبال ائیر پورٹ پہنچی تو رن وے پر طیارے کو خصوصی واٹر کینن سلیوٹ پیش کیا گیا۔

مزید پڑھیں:فخر پاکستان ارشد ندیم وطن پہنچ گئے، حکومتی سرپرستی میں فقیدالمثال استقبال، پھولوں کی پتیاں نچھاور

لاہور ایئرپورٹ پر مداحو ں کی بڑی تعداد کے پیش نظر ارشد ندیم کو ڈبل ڈیکر بس پر سوار کیا گیا، قومی ہیرو نے بس پر سوار ہو کر مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور ہاتھ اُٹھا کر عوام کے نعروں اور محبتوں کا جواب دیا۔ بعد ازاں ارشد ندیم کا قافلہ ڈبل ڈیکر بس پر سوار ہو کر ایئرپورٹ سے براستہ موٹر وے میاں چنوں کی طرف روانہ ہوا۔
واضح رہے کہ ارشد ندیم نے اولمپکس ریکارڈ کے ساتھ ساتھ جیولین تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا ہے۔ انہوں نے 92.97 میٹر تھرو کرکے نیا اولمپک ریکارڈ قائم کیا ہے۔ مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوایا۔ ارشد ندیم پاکستان کی جانب سے اولمپکس کے انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے ایتھلیٹ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیپلزپارٹی کا احتجاج: حکومت نے اسپیشل اکنامک زون ترمیمی آرڈیننس واپس لے لیا

بنگلہ دیش کی سخت شرائط کے تحت غزہ بین الاقوامی فورس میں شمولیت پر آمادگی

انڈونیشین وزیر دفاع کی ایئر چیف سے ملاقات، تعاون کو وسعت دینے میں دلچسپی کا اظہار

اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا عمل کب تک مکمل ہونے کا امکان ہے؟ معاملے طے پا گئے

عوام کے محافظ خود نشانہ بن گئے، ڈاکوؤں نے 20 سے زیادہ پولیس اہلکاروں کو لوٹ لیا

ویڈیو

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

ٹھیلے سے ریسٹورنٹ تک، سوشل میڈیا کے بل بوتے پر کامیابی کی انوکھی کہانی

’باادب بامراد‘: شاگردوں کا استاد کے لیے بے مثال احترام، گاڑی بطور تحفہ پیش کردی

کالم / تجزیہ

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘

تحریک انصاف کا دشمن کون؟