صوبہ پنجاب میں گرمیوں کی تعطیلات کے اختتام پر اسکولوں کے تدریسی اوقات کار سے متعلق نوٹیفکیشن جاری۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں پرائمری اسکولوں کے اساتذہ کے لیے بڑی خوشخبری
گرمیوں کی تعطیلات کے اختتام پر اسکولوں کے تدریسی اوقات کار سے متعلق جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں گرمیوں کی تعطیلات کے بعد اسکول 15 اگست سے کھل جائیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 15 اگست سے سرکاری اسکول ہفتے میں 5 روز کھلیں گے، پیر سے جمعرات تک اسکول 8 بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے کھلے رہے گے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈبل شفٹ میں چلنے والے اسکول میں پہلی شفٹ 8 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک ہوگی، جبکہ دوسری شفٹ میں ایک بجے سے 5 تک تدریسی عمل جاری رہے گا۔تاہم بروز جمعہ اسکول 8 سے 12 تک کھلے رہیں گے۔