انسٹاگرام کے نئے کیروسل فیچر میں خاص کیا ہے؟

اتوار 11 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میٹا کے زیر ملکیت فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام نے ایک نیا فیچر کا اضافہ کردیا ہے، اب انسٹاگرام صارفین ایک ساتھ 20 تصاویر شیئر کرسکیں گے۔

انسٹاگرام نے سال 2017 میں پہلی مرتبہ صارفین کے لیے کیروسل کا فیچر متعارف کرایا تھا، کمپنی کی جانب سے اب اس فیچر کو اپڈیٹ کیا گیا ہے، جس میں سنگل پوسٹ میں تصاویر اور ویڈیوز کی تعداد کو بڑھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترکیہ نے سوشل پلیٹ فارم انسٹاگرام کو بلاک کردیا، وجہ کیا بنی؟

صارفین اب ایک کیروسل میں 20 تصاویر یا ویڈیوز پوسٹ کر سکتے ہیں، اس سے قبل ایک کیروسل پوسٹ میں تصاویر یا ویڈیوز کی تعداد 10 تھی۔

انسٹاگرام نے کیروسل فیچر میں یہ تبدیلی ایسے موقع پر کی ہے جب اسے ٹک ٹاک سے سخت مقابلے کا سامنا ہے، ٹک ٹاک پر صارفین ایک پوسٹ میں 35 تصاویر تک شیئر کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انسٹاگرام پر بچوں کو فحش ویڈیوز تجویز کیے جانے کا انکشاف

شارٹ ویڈیو شیئرنگ سے شروع ہونے والا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک اب کافی تبدیل ہو چکا ہے، پلیٹ فارم پر اب تصاویر بھی پوسٹ کی جاسکتی ہیں، جو تیزی سے وائرل بھی ہو جاتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پینٹنگ کی ماہر اور سائنسدانوں کو حیران کرنے والی چمپینزی 49 برس کی عمر میں چل بسی

رجب بٹ کے الزامات پر سالے شیخ عون کی قرآن پر ہاتھ رکھ کر معافی اور صلح کی اپیل

4 سالہ بچے کی ہلاکت، سپریم کورٹ نے سوتیلی ماں کی ضمانت منظور کرلی

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، ‘میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے’

یوٹیوبر ڈکی بھائی کیس: این سی سی آئی اے کے افسروں سے کتنے کروڑ روپے ریکور ہوچکے ہیں؟

ویڈیو

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، ‘میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے’

اسلام آباد کی سردی میں سوپ کے لیے لمبی قطاریں، اس میں خاص کیا ہے؟

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘