قائداعظم محمد علی جناح کا سب سے بڑا مجسمہ کہاں نصب ہے؟

پیر 12 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح وہ عظیم شخصیت ہیں جنہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کو علیحدہ وطن حاصل کرکے دیا، آج بھارت میں مسلمانوں پر ہندو مظالم دیکھ کر ان لوگوں کو بھی بابائے قوم کی فہم و فراست کا اندازہ ہورہا ہے جو قیام پاکستان کے مخالف تھے۔

جہاں ہمارے نصاب میں قائداعظم محمد علی جناح کی قیام پاکستان کے لیے جدوجہد کے حوالے سے مضامین شامل ہیں وہیں ان کی تصویر صدر اور وزیراعظم ہاؤس سے لے کر ہر جگہ نصب ہوتی ہے، اس کے علاوہ ملک کے کئی اہم مقامات پر بابائے قوم کے مجسمے بھی نصب ہیں۔

یہ بھی پڑھیں سعودی عرب کی منفرد خاتون آرٹسٹ کا کمال، پلاسٹک کی بوتلوں کے ڈھکنوں سے خوبصورت دیوار بنا دی

قائداعظم محمد علی جناح کا ایک مجسمہ بحریہ ٹاؤن کراچی میں بھی نصب ہے، جس کے حوالے سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وہ دنیا کا سب سے بڑا مجسمہ ہے۔

قائداعظم محمد علی جناح کے بنائے گئے مجسمے کی اونچائی 19 فٹ

آرٹسٹ عاصم مرزا نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں گزشتہ 25 برس سے یہ کام کررہا ہوں۔ انسان ہوں، ہزاروں سال پرانے جانور ہوں یا کسی اور قسم کا مجسمہ بنانا ہو میں یہ کام آسانی سے سر انجام دے رہا ہوں۔

ان کے مطابق وہ فائبر گلاس میں کام کرتے ہیں اور زیادہ تر وہ کام کرتے ہیں جو ابھی تک نہیں ہوا۔

عاصم مرزا کے مطابق انہوں نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا مجسمہ بنایا جو دنیا میں سب سے بڑا مجسمہ ہے، جس کی اونچائی 19 فٹ ہے، اس پر 65 لاکھ روپے کی لاگت آئی تھی اور بحریہ ٹاؤن کراچی میں نصب ہے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستانی ٹیک آرٹسٹ عائشہ مبارک ایشیا کے لیے فوربز انڈر 30 کی لسٹ میں شامل

انہوں نے کہاکہ میرے خریدار سرکاری ادارے اور کاروباری شخصیات ہیں۔ ’اس کام کا تعلق شوق سے ہے، اگر شوق سے کام کیا جائے تو پیسا آہی جاتا ہے، میں نئی نسل کو اپنے کام کے ذریعے اپنے ہیروز کے کارناموں سے آگاہ کرنا چاہتا ہوں‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp