پاکستانی ٹیک آرٹسٹ عائشہ مبارک علی نے ایشیا کے لیے فوربز انڈر 30 کی فہرست میں جگہ بنا لی، عائشہ مبارک علی ایک فائن آرٹسٹ، ویژول آرٹسٹ اور فیشن ڈیزائنر ہونے کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل میڈیم میں کام کرتی ہیں۔
عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق عائشہ مبارک علی نے جدید ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، ریسرچ، ری سائیکلنگ اور دیگر طریقوں کا استعمال کرکے بین الاقوامی سطح پر خوب پذیرائی حاصل کی۔
عرب نیوز کے مطابق عائشہ مبارک علی پہلی پاکستانی آرٹسٹ ہیں جنہوں نے ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) کے ساتھ کام کیا، 2022 میں انکا آرٹ ورک میلتھ 2 کے لیے اسپیس ایکس کے ذریعے بین القوامی خلائی اسٹیشن بھیجا گیا۔
عائشہ نے تھری ڈی ماڈلنگ اور دھاتوں کا استعمال کرکے فیوژن آرٹ بھی تخلیق کیا ہے، ان کا یہ کام این ایف ٹی، فوربز مڈل ایسٹ اور دیگر میگزینزمیں بھی نمایاں کیا گیا۔
انہوں نے جون 2022 میں میٹاورس فیشن کونسل ایڈوائزری بورڈ میں بھی شمولیت اختیار کی۔ اس کے علاوہ وہ کراچی بینالے اور آئلنگٹن مل گیلری سمیت بین الاقوامی سطح پر اپنے کام کی نمائش کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں
عائشہ مبارک علی نے اپنی فائن آرٹس کی ڈگری 2018 میں کراچی کے انڈس ویلی اسکول آف آرٹ اینڈ آرکیٹیکچر سے حاصل کی۔ وہ برطانیہ کے ایک ای لرننگ پلیٹ فارم میٹا ویژناریز کی شریک بانی اور ڈائریکٹر بھی ہیں۔
عائشہ مبارک علی نے جمعرات کو ایک ٹوئیٹر پوسٹ میں لکھا کہ میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ میں ‘فیوژن آرٹ’ میں جس راستے پر گامزن ہوں وہ مجھے یہاں تک پہنچا دے گا۔
Made it to @Forbes 30 Under 30 List- @ForbesAsia | 2023 🛸🚀🤯
Never could I have imagined that the path I embarked upon in 'Fusion-Art' would lead me to milestone. It is with immense gratitude, I share my inclusion amongst the honorees #Forbes #ForbesUnder30 #ForbesU30Asia pic.twitter.com/XnBlQlF2h1— Ayesha Mubarak Ali (@ayeshamali_art) May 18, 2023
واضح رہے فاربز انڈر تھرٹی، 30 سال سے کم عمرلوگوں کی فہرست شائع کرتا ہے جن کی آرٹ اور اسٹائل، میڈیا، کھیل، ٹیکنالوجی، صحت، اور سماجی شعبوں میں خدمات ہوں۔