وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ امام مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ڈاکٹر صلاح محمد البدیر کا دورہ پاکستان ہمارے لیے باعث اعزاز ہے، اس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید گرمجوشی آئے گی۔ سعودی عرب اور پاکستان 2 ستاروں کی مانند ہیں جو کبھی جدا نہیں ہو سکتے۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی ولی عہدکی پالیسیاں مجھ سمیت تمام لیڈروں کے لیے مشعل راہ ہیں، شہباز شریف
وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہبازشریف اور امام مسجد نبوی ﷺ کے درمیان اتوار کو ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ مذہبی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
ملاقات کے دوران امام مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وزیراعظم کو خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور دیگر سعودی قیادت کی نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔
وزیراعظم کی سعودی فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی صحت اور درازی عمر کی دعا اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں:پاک سعودی معاہدہ: ’برمی مسلمانوں‘ کو پاسپورٹ جاری کرنے کے لیے کمیٹی قائم
ملاقات کے دوران وزیر اعظم پاکستان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام کے دلوں میں خادم الحرمین الشریفین اور سعودی قیادت کے لیے بے انتہا عزت و احترام ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات لازوال ہیں، سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب ایسے 2 ستارے ہیں جو کبھی ایک دوسرے سے جدا نہیں ہو سکتے ۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا سعودی عرب سے رشتہ دہائیوں پر محیط ہے، ہمارے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات نئی بلندیوں کی جانب پر گامزن ہیں، امام مسجد نبویﷺ نے پاکستان میں پر تپاک میزبانی پر وزیراعظم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں:تمام ممالک اسرائیل کو اسلحہ برآمد کرنا بند کردیں، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان
امام مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ملاقات میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ، وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین، علمائے کرام، پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید اور دیگر سعودی حکام شامل تھے، ملاقات کے بعد وزیراعظم کی طرف سے امام مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔