سوشل میڈیا پر ایک پرانا ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں ابھیشیک اپنی طلاق کی افواہوں کو مسترد کرتے نظر آرہے ہیں۔ اداکار اپنی انگوٹھی دکھاتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’ابھی شادی شدہ ہوں۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ میرے پاس اس بارے میں کہنے کے لیے کچھ نہیں، افسوس کی بات ہے کہ آپ بات بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں۔
ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے بچن 20 اپریل 2007 کو ممبئی میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ ان کی بیٹی آرادھیا بچن 16 نومبر 2011 کو پیدا ہوئی جو 3 ماہ بعد 13 برس کی ہو جائے گی۔
مزید پڑھیں:کیا ابھیشیک بچن نے ایشوریا رائے کو طلاق دے دی؟
گزشتہ ماہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں ابھیشیک اور ایشوریہ کی الگ الگ آمد اور ابھیشیک کی جانب سے طلاق پر انسٹاگرام پوسٹ کو لائیک کرنے کے بعد ایسی افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ یہ جوڑا طلاق کی جانب بڑھ رہا ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اس طرح کی افواہیں سامنے آئی تھیں۔
ابھیشیک، ایشوریہ یا بچن خاندان کے کسی بھی رکن نے ابھی تک ان کی علیحدگی کے بارے میں حالیہ افواہوں پر ردِعمل ظاہر نہیں کیا۔ ابھیشیک بچن سپر اسٹار امیتابھ بچن اور جیا بچن کے بیٹے ہیں۔ ابھیشیک کو آخری بار 2023 میں ریلیز ہونے والی اسپورٹس ڈراما فلم ’گھومر‘ میں دیکھا گیا تھا۔ دوسری جانب ایشوریہ رائے بچن کی آخری ریلیز 2023 میں تاریخی ایکشن ڈرامہ فلم پونیین سیلون 2 تھی۔