14 اگست کو برج خلیفہ پر پاکستانی پرچم کیسے سجایا جاتا ہے؟

منگل 13 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ کئی برسوں سے دبئی کی سب سے اونچی عمارت برج خلیفہ پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی پرچم میں رنگ جاتی ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ برج خلیفہ پر پاکستانی پرچم کیسے بنایا جاتا ہے؟ اور اس پر کتنی لاگت آتی ہے؟ آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔

برج خلیفہ دنیا کی مقبول ترین عمارتوں میں سے ایک ہے، جس کی اونچائی 828 میٹر ہے، جس کی وجہ سے اس کو دنیا کی سب سے اونچی فلک بوس عمارت سمجھا جاتا ہے۔ یہ عمارت دبئی، متحدہ عرب امارات میں واقع ہے، اور دبئی کے جدید فن تعمیر کی علامت کے طور پر کافی مشہور ہے۔

یہ بھی پڑھیں جشن آزادی پر برج خلیفہ کو پاکستانی پرچم کا رنگ دے دیا گیا

برج خلیفہ کو اشتہارات کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے، اگر آپ چاہتے ہیں کہ اس فلک بوس عمارت پر آپ کا اشتہار بھی آویزاں ہو تو اس کے لیے آپ کو ایمار پراپرٹیز سے اجازت لینا ہوگی کیونکہ وہ اس عمارت کے مالکان ہیں۔

مالکان کی رضامندی کے بغیر آپ دنیا کی بلند ترین عمارت پر اپنا اشتہار نہیں دکھا سکتے، چاہے آپ اس کے لیے جتنی بھی رقم ادا کرچکے ہوں۔ اگر اشتہارات لگانے کی رقم کی بات کریں تو برج خلیفہ پر اشتہار چلانے کی لاگت وقت اور سلاٹ پر منحصر ہے۔

3 منٹ کے اشتہار کے لیے 57 لاکھ روپے سے زیادہ ادا کرنا پڑسکتے ہیں۔ لاگت کا انحصار ہفتے کے اس دن پر بھی ہوتا ہے جسے آپ اپنا اشتہار چلانے کے لیے منتخب کرتے ہیں۔

اگر آپ ہفتے کے روز اپنا اشتہار دکھانے کا ارادہ کررہے ہیں، تو رقم 79 لاکھ روپے ہوسکتی ہے۔ اور اگر آپ کا اشتہار ہفتے کے آخر میں شام 7 بجے کے بعد چلنا ہے، تو اس پر آپ کو اضافی لاگت آئے گی اور یہ رقم 2.2 کروڑ روپے تک جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں دنیا کی بلند ترین عمارت سے متعلق جانیں دلچسپ حقائق

برج خلیفہ کے اشتہارات کا انتظام دبئی میں واقع ایک کریٹیو ایجنسی MullenLowe MENA کے ذمے ہے۔ برج خلیفہ پر اپنا اشتہار دینے کے لیےتمام کاغذی کارروائی پوری ہونی چاہیے اور اس کے علاوہ آپ کے پاس اچھا بجٹ ہونا بھی ضروری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp