فیض حمید کے خلاف کارروائی سے ادارے کی عزت و احترام میں اضافہ ہوگا، رانا ثنااللہ

پیر 12 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور و سینیئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف کارروائی سے ادارے کی عزت اور احترام میں اضافہ ہوگا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فوج نے فیض حمید کو تحویل میں لیا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ کچھ چیزیں ثابت ہوچکی ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں جب مریم نواز نے سب سے پہلے جنرل فیض کے کورٹ مارشل کا مطالبہ کیا تھا

انہوں نے کہاکہ اب فیض حمید کے کورٹ مارشل کی کارروائی ایک طریقہ کار کے مطابق آگے بڑھے گی، فیض آباد میں جب دھرنا دیا گیا تو معاہدے پر فیض حمید کے دستخط ہیں، اس وقت لوگوں کو وہاں مینج کرکے بٹھایا گیا تھا، یقیناً انکوائری میں یہ چیزیں بھی شامل ہوں گی۔

انہوں نے کہاکہ فیض حمید نے فیض آباد میں لوگوں کو دھرنے پر بٹھایا، ابھی جو انکوائری ہوئی یہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے حوالے سے ہوئی، اور ہمیں اسی تک محدود رہنا چاہیے۔

رانا ثنااللہ نے کہاکہ ضروری ہے کہ ہم فوجی ترجمان کے بیان تک محدود رہیں، اگر فیض حمید سے ہاؤسنگ سوسائٹی کے علاوہ دیگر معاملات کی بھی انکوائری کی گئی تو چیزیں سامنے آجائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں جنرل فیض کے کورٹ مارشل کا سبب بننے والا ٹاپ سٹی کیس کیا ہے؟

واضح رہے کہ آئی ایس پی آر نے آج ایک پریس ریلیز میں بتایا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو تحویل میں لیتے ہوئے کورٹ مارشل کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی مبینہ نامزدگی، والد کے دہشتگردوں سے تعلق نے نئی بحث چھیڑ دی

شہباز شریف کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات، بھارتی شہری اپنے وزیراعظم مودی پر پھٹ پڑے

ماہرنگ بلوچ کس طرح دہشتگرد تنظیموں کی پشت پناہی کر رہی ہیں؟

صدر ٹرمپ کی وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقات کے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟

ماہرنگ بلوچ: بلوچ لبریشن آرمی کی دہشتگردی کی پشت پناہی اور انسانی حقوق کے نام پر سرگرمیاں

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی