پاکستان کے ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو کے مقابلوں میں 92.97 میٹر فاصلے کی تھرو پھینک کر پاکستان کو 40 سال بعد طلائی تمغہ دلوایا اور اس کارنامے کے بعد سے وہ مسلسل خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔
ارشد ندیم کے اس کارنامے پر جہاں وہ عالمی ایتھلیٹکس فیڈریشن کی جانب سے 50 ہزار ڈالر کے انعام کے حقدار قرار پائے ہیں وہیں پاکستان میں بھی ان کے لیے بڑے انعامات کے اعلانات کیے گئے۔
پیرس اولمپکس میں مقابلہ جیتنے کے بعد ارشد ندیم کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں صحافی نے ان سے سوال کیا کہ تمغہ حاصل کرنے کے بعد مستقبل کے حوالے سے ان کے کیا ارادے ہیں؟ جس پر انہوں ے مسکراتے ہوئے کہا کہ ان کا اگلا پلان مال جمع کرنے کا ہے۔
Reporter : what's your Next plan ?
Arshad Nadeem : abhi filhal yahi plan hai k "Maal" akatha krna hai 😂 pic.twitter.com/qwk2nl8icS
— Mr Zia (@iammrzia) August 12, 2024
ارشد ندیم کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم سچے انسان ہیں اس لیے انہوں نے صحافی کو بالکل سیدھا جواب دیا ہے کہ اب وہ انعامی رقم اکٹھی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
Sedha jawab scha bnda hai😂
— Jiya (@bpqld) August 12, 2024
کئی صارفین نے ارشد ندیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے تو 100 کروڑ کی رقم بھی کم ہے۔
Arshad Bhai ky liay 100 crores bi Kam hain 🥹❤️ https://t.co/zLuZgUk6QN
— 92.97 🥇 🇵🇰 (@Chocolat_crunch) August 12, 2024
ایک ایکس صارف کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم کی ترجیحات بالکل ٹھیک ہیں کیونکہ صرف کامیابی اور شہرت ہی کافی نہیں ہے بلکہ زندگی گزارنے کے لیے پیسہ بھی بہت ضروری ہے۔
his priorities are right. because only success & fame are not enough. money >>> https://t.co/BvE6M3D6OC
— . (@bbcriticpak) August 12, 2024
واضح رہے کہ حکومتِ پاکستان نے ارشد ندیم کی خصوصی تصویر والا ’عزم استحکام‘ ڈاک ٹکٹ جاری کیا جبکہ صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے ارشد ندیم کو ہلال امتیاز دینے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 10 کروڑ، حکومتِ سندھ نے 5 کروڑ جبکہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 10 لاکھ روپے نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
کراچی میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی کے الیکٹرک نے ارشد کے لیے 20 لاکھ اور نجی بینک یو بی ایل نے ارشد کو 50 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
ارشد ندیم کو اولمپکس کے لیے اسپانسر کرنے والی کمپنی ٹویوٹا نے انہیں ایک کروڑ روپے مالیت کی گاڑی جبکہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی احمد شہزاد اور گلوکار علی ظفر نے بھی ارشد ندیم کے لیے 10، 10 لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے۔