مریم نواز کی ارشد ندیم سے ملاقات، 10 کروڑ روپے چیک اور 92.97 اسپیشل نمبر کی گاڑی کا تحفہ

منگل 13 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

‏وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف میاں چنوں کی نواحی گاؤں میں قومی ہیرو اولمپیئن ریکارڈ ہولڈر کے گھر مبارکباد دینے پہنچیں تو اولمپیئن ارشد ندیم اور اہل خانہ نے ان کا پُر خلوص استقبال کیا۔ ‏مریم نواز شریف نے ارشد ندیم کی والدہ محترمہ رضیہ پروین کو گلے لگا لیا اور مبارکباد پیش کی اور اپنے ساتھ بٹھا کر کافی دیر باتیں کرتی رہیں۔

‏وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اہل خانہ کے ساتھ تصاویر اور سیلفیاں بنوائیں، ‏وزیراعلیٰ پنجاب نے اولمپیئن ارشد ندیم کو 10- کروڑ روپے کا چیک پیش کیا اور ہنڈا سوک کار نمبر 92.97 کی چابی بھی پیش کی۔

مزید پڑھیں:پاکستان پوسٹ کی نااہلی، ارشد ندیم کے اعزازی ڈاک ٹکٹ پر پرانی تصویر لگا دی

‏وزیراعلیٰ مریم نواز نے کوچ سلمان اقبال بٹ کو بھی 50 لاکھ روپے کا چیک دیا اور ان کی خدمات کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ‏ارشد ندیم نے قوم کو بے مثال خوشی سے ہمکنار کیا۔

 ‏اولمپین ارشد ندیم اور ان کے والدین نے وزیراعلیٰ کی گھر آمد کو عزت افزائی قرار دیا۔

‏سینئروزیر مریم اورنگزیب، وزیرکھیل فیصل ایوب کھوکھر، معاون خصوصی ذیشان ملک، ایم پی اے ثانیہ عاشق، عامر حیات ہراج، پیر اسلم بودلہ، چیف سیکریٹری، اے سی ایس ساوتھ، اے آئی جی ساؤتھ، سیکریٹری سپورٹس، کمشنر، آر پی او، ڈپٹی کمشنر اور دیگر بھی موقع پر موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp