پاکستان پوسٹ کی نااہلی، ارشد ندیم کے اعزازی ڈاک ٹکٹ پر پرانی تصویر لگا دی

اتوار 11 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ارشد ندیم نے گزشتہ دنوں پیرس اولمپکس میں 92.97 میٹر دور نیزہ پھینک کر پاکستان کو طلائی تمغہ جتوایا تھا، ان کے اعزاز میں وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر ایک اعزازی ڈاک ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ پاکستان پوسٹ کی نااہلی یہ ہے کہ ارشد ندیم کے اعزازی ڈاک ٹکٹ پر پرانی تصویر لگا دی گئی ہے۔

ملک کے 77ویں یوم آزادی کے موقع پر ’عزم استحکام‘ کے نام سے جاری ڈاک ٹکٹ پر مینار پاکستان کے ساتھ ارشد ندیم کی تصویر موجود ہے جس میں وہ نیزہ پھینک رہے ہیں۔ ہو سکتا ہے ڈاک ٹکٹ بنانے والوں کو ارشد ندیم کی اولمپک میڈل کے ساتھ تصویر نہ ملی ہو لیکن وہ ارشد ندیم کی پیرس اولمپکس کے فائنل کی تصویر ہی لگا دیتے۔

مزید پڑھیں:ارشد ندیم کی تاریخی کامیابی پر یادگاری ٹکٹ کا اجرا

پیرس اولمپکس 2024 میں ارشد ندیم نے نیا اولمپک ریکارڈ بناتے ہوئے طلائی تمغہ جیتا تھا اور ارشد ندیم کی فائنل کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھری پڑی ہیں، لیکن افسوس کہ ارشد ندیم کی اولمپک ریکارڈ والی ڈاک ٹکٹ پر 2022 کی عالمی چیمپئن شپ کی تصویر لگائی گئی ہے، اس ایونٹ میں ارشد ندیم پانچویں نمبر پر رہے تھے۔

عالمی چیمپئن شپ 2022 میں ارشد ندیم پانچویں نمبر پر رہے تھے

پاکستان پوسٹ ذرائع کے مطابق ابھی ڈاک ٹکٹ کی ترسیل اور پرنٹنگ کا کام شروع نہیں ہوا۔ ٹکٹ پر انگریزی اور اردو میں پاکستان لکھا گیا ہے اور نہ ہی ڈاک ٹکٹ کی قیمت درج ہے۔ اس لیے امید ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف ارشد ندیم کی تصویر والی غلطی کی نشاندہی ہونے پر پیرس اولمپکس 2024 کی تصویر لگوا کر اس سنگین غلطی کا ازالہ کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا نمرہ خان نے شوہر سے علیحدگی اختیار کر لی؟ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

رونالڈو کی شادی کی تیاریاں مکمل؟ تقریب کی تاریخ اور مقام سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں

جوس بٹلر ٹی20 کرکٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے

اسحاق ڈار کی مسجد نبویؐ میں حاضری، پاکستان اور امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں

بابر اعظم نے عمران خان کا بڑا ریکارڈ برابر، اسٹیو وا کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ