ڈپٹی کمشنر پنجگور شہید ذاکر بلوچ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

منگل 13 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈپٹی کمشنر پنجگور شہید ذاکر بلوچ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔ پاکستانی پرچم میں لپٹے شہید کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی گئی اور پھول چڑھائے گئے۔ شہید کے جسدِ خاکی کو پورے اعزاز کے ساتھ تدفین کے لیے آبائی علاقے روانہ کردیا گیا۔

نماز جنازہ میں گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان، صوبائی وزرا اور اعلیٰ سول و فوجی حکام نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر پنجگور جاں بحق

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں گاڑی پر فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ شہید ہو گئے تھے۔ لیویز حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے ڈپٹی کمشنر پنجگور کی گاڑی پر فائرنگ جس کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ اور ڈسٹرکٹ کونسل پنجگور کے چیئرمین عبدالمالک بلوچ زخمی ہوگئے تھے۔ لیویز حکام کے مطابق دونوں زخمیوں کو نواب غوث بخش اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

بعد ازاں کمشنر قلات نے بتایا کہ مستونگ میں فائرنگ سے زخمی ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ کونسل پنجگور کے چیئرمین عبدالمالک بلوچ کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ عبدالمالک بلوچ رکن صوبائی اسمبلی رحمت صالح بلوچ کے بھائی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp