سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب میں الیکشن ٹریبونلز کو فعال بنانے کا کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ 19 اگست کو سماعت کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں الیکشن ٹریبونلز: سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر حکم امتناع کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا
بینچ میں جسٹس امین الدین مغل، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عقیل احمد عباسی شامل ہوں گے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ٹریبونلز ججز تعینات کرنے کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی مشاورت تک سماعت ملتوی کی تھی۔
اس سے قبل سینیئر قانون دان سلمان اکرم راجا نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ٹریبونلز کیلئے تعینات ججز کا فیصلہ درست تھا، الیکشن کمیشن کا لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے تعینات ججز کو نا ماننے کے پیچھے قانونی جواز نہیں۔