جنرل باجوہ نے نواز شریف سے ڈیل کرکے جنرل فیض کو تبدیل کیا تھا، عمران خان

منگل 13 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ جنرل باجوہ نے نواز شریف سے ڈیل کرکے جنرل فیض کو تبدیل کیا تھا۔ بانی پی ٹی آئی کا جنرل فیض سے کوئی سیاسی تعلق نہیں تھا۔ عوام آزادی کی خاطر آج گھروں سے نکلیں۔ یہ وقت ملک کی خاطر نکلنے کا ہے۔

اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے تعلق رکھنے والے وکلا رہنماؤں سے ملاقات میں عمران خان کا کہنا تھا کہ جنرل فیض کی گرفتاری فوج کا اندرونی معاملہ ہے۔ پی ٹی آئی کا جنرل فیض کی گرفتاری سے کوئی تعلق نہیں۔

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے وکلاء رہنماؤں کی ملاقات کے بعد بانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ نے دیگر وکلاء کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے وکلاء ٹیم کی تفصیلی ملاقات ہوئی ہے۔ وہ (بانی پی ٹی آئی) بھی بالکل کلئیر ہیں، جنرل فیض سے ان کا کوئی سیاسی تعلق نہیں تھا۔ جنرل باجوہ نے نواز شریف سے ڈیل کرکے جنرل فیض کو تبدیل کیا تھا۔

عمران خان نے کہا ہے کہ اگر جنرل فیض کی گرفتاری کا تعلق نو مئی سے ہے تو یہ بہت اچھا موقع ہے، اس کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ سابق وزیراعظم نے مطالبہ کیا کہ نو مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے لائی جائیں۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ عوام آزادی کی خاطر آج گھروں سے نکلیں۔ آج کی رات پرامن طریقے سے نکلنے کی کال دی ہے۔ یہ وقت ملک کی خاطر نکلنے کا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ پر دباؤ ڈالا جارہا ہے، ہماری تین نشستیں کل چھینی گئی ہیں۔ قاضی فائز عیسیٰ کو اب پیچھے ہٹ جانا چاہیے۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا نوجوانوں کی امید ختم ہورہی ہیں، پاکستان سے لوگ دیگر ممالک کی نسبت زیادہ بیرون ملک جارہے ہیں۔ بنگلہ دیش سے برے حالات پاکستان میں ہیں، اس لیے ارباب اختیار ہوش کے ناخن لیں۔ بانی پی ٹی آئی نے سابق کمشنر راولپنڈی کو بازیاب کرانے کا مطالبہ بھی کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’سلطان راہی اور مصطفیٰ قریشی ٹیکس رہ گیا ہے‘ سینیٹ کمیٹی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر بحث

بجلی کی بچت: میٹا کا اپنے ڈیٹا سینٹرز شمسی توانائی سے چلانے کا منصوبہ

پاکستان اور کینیڈا کے درمیان سفارتی رابطہ، امن و استحکام پر تبادلۂ خیال

پنجاب: بیرون ملک فرار سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں تیز

اقتصادی رابطہ کمیٹی: جبری مشقت کے ذریعے تیار کردہ اشیا کی درآمد پر پابندی کا فیصلہ

ویڈیو

خیبرپختونخوا حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی، وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے چاہییں، سابق گورنر حاجی غلام علی

کیا ایران امریکا مذاکرات بحال ہوں گے؟پاکستانی شہری کیا سوچتے ہیں؟

صدر زرداری کا چین میں بڑا اقدام: زرعی عمل کاری اور جدید صنعت میں پاک چین تعاون کو نئی سمت دینے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا بلف

ایران، امریکا مذاکرات: اعصاب کی جنگ کون جیتے گا؟

مذاکرات میں پاکستان اتنی دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟