وفاقی کابینہ نے نجکاری کمیشن بورڈ اراکین میں 3 خواتین کا اضافہ کردیا

منگل 13 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی کابینہ نے نجکاری ڈویژن کی سفارش پر نجکاری کمیشن بورڈ کے اراکین کی تعداد 8 سے بڑھا کر 11 کرنے کی منظوری دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ نے کون سے 24 اداروں کی نجکاری کی منظوری دی؟

منگل کو وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں کابینہ نے کئی اہم فیصلے کیے جن میں نجکاری کمیشن بورڈ میں اراکین کی تینوں نئی نشستوں پر خواتین کو تعینات کیا گیا۔ وزیر اعظم نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ملک کے اہم بورڈز میں خواتین کی نمائندگی کی ہدایت دی تھی۔

وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 2 اگست 2024 کو منعقد ہونے والے اجلاس میں کیے گئے فیصلے پر ہدایت کی کہ یوریا کی درآمد کی بجائے ستمبر 2024 کے بعد بھی پاکستان میں یوریا کھاد بنانے والی کار خانوں کو گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔

مزید پڑھیے: ای سی سی نے ایک لاکھ میٹرک ٹن یوریا کھاد درآمد کرنے کی منظوری دیدی

کابینہ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ یوریا کھاد کی قیمتوں کو بڑھنے سے روکنے کے لیے ہر قسم کے اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ وفاقی کابینہ نے وزارت تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کی سفارش پر فیڈرل ڈایریکٹریٹ آف ایجوکیشن، اسلام آباد کے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے اساتذہ کو ریگولرائز کرنے کے کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔

مزید پڑھیں: پاور سیکٹر کا گردشی قرض 2300 ارب روپے، اسمارٹ میٹرنگ کی طرف آنا ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف

کابینہ نے وزارتِ خارجہ کی سفارش پر پاکستان اور جمہوریہ گوئٹے مالا کی وزارت خارجہ کے مابین سیاسی مشاورت کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ نے وزارت خارجہ کی سفارش پر پاکستان اور ایکواڈور کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورت کے معاہدے پر دستخط کرنے کی بھی منظوری بھی دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp