یوم آزادی: پاک فوج کے تعاون سے نوجوانوں نے برزل پاس پر سب سے اونچا پاکستانی پرچم لہرا دیا

بدھ 14 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک فوج کے تعاون سے پنجاب کے 6 نوجوانوں نے برزل پاس پر سب سے اونچا پرچم لہرا کر ریکارڈ قائم کردیا۔

پاکستانی نوجوانوں کی جانب سے 13 ہزار 808 فٹ اونچے برزل پاس پر سب سے بڑا پرچم لہرا کر ریکارڈ قائم کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں ملک بھر میں 78واں یوم آزادی روایتی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

200 فٹ لمبا یہ پرچم پاکستان کے آخری گاؤں نگئی میں آزادی ریلی میں بھی شامل کیا گیا۔

نگئی گاؤں اور ایل او سی کے قریب پرائمری اسکول میں جشن آزادی کی تقریب منعقد کی گئی، گاؤں کے لوگوں اور پاک فوج کے جوانوں نے والی بال اور رسہ کشی کا مقابلہ بھی کیا۔

آخر میں سب سے بڑا قومی پرچم مشہور سیاحتی مقام رینبو لیک پر لہرایا گیا، پرچم لہرانے والے ان جوانوں نے اپنا یہ ریکارڈ آزادی کے ہیروز اور پاک فوج کے شہدا اور غازیوں کے نام کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں 78واں یوم آزادی اور گوگل کا منفرد ڈوڈل، سب کی توجہ کا مرکز کیوں؟

واضح رہے کہ پاکستان کا 78واں یوم آزادی ملک بھر میں جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے، اور قوم اپنے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ