78واں یوم آزادی اور گوگل کا منفرد ڈوڈل، سب کی توجہ کا مرکز کیوں؟

بدھ 14 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا۔ یومِ آزادی پاکستان کو پھلوں کے بادشاہ آم سے منسوب کرتے ہوئے گوگل نے منفرد ڈوڈل پیش کیا ہے۔

عالمی سطح پر سب سے زیادہ استعمال ہونے والے سرچ انجن گوگل پر دنیا بھر کے اہم تہواروں، ایونٹس اور بین الاقوامی سطح پر ریکارڈز بنانے والی شخصیات کی مناسبت سے اکثر ڈوڈل تبدیل کیے جاتے ہیں۔ اس بار بھی گوگل نے 14 اگست کے موقع پر اپنا ڈوڈل یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے ڈیزائن کیا ہے۔

گوگل نے اپنا ڈوڈل پاکستان کے ذائقے دار پھل آم کے نام کیا ہے، کیونکہ پاکستان کے آم دنیا بھر میں اپنے ذائقے اور معیار کی وجہ سے مشہور ہیں، گوگل نے بھی اسی وجہ سے اپنا ڈوڈل پاکستان کے قومی پھل آم سے منسوب کرتے ہوئے بنایا ہے۔

واضح رہے گوگل اس سے قبل بھی کئی بار اپنا ڈوڈل پاکستان کی مناسب سے تبدیل کرچکا ہے، گزشتہ برس بھی گوگل نے معدومیت کے خطرے سے دوچار دریائے سندھ کی نایاب ڈولفن کو اپنے ڈوڈل میں ڈیزائن کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

یومِ آزادی کے موقع پر مزارِ قائد کی حفاظت کا اعزاز پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے کے سپرد

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی سفارشات

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ویڈیو

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی