حساس سیکیورٹی اداروں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سہولت کاری کے الزام میں اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کو حراست میں لے لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو اختیارات سے تجاوز کرنے پر تحویل میں لیا گیا ہے، اور حساس اداروں کی جانب سے تحقیقات جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں ’ہر پاکستانی کا فون ٹریس ہونا چاہیے‘ عمران خان نے اڈیالہ جیل سے لائیو شو میں میسج کیسے بھیجا؟
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پر خفیہ طور پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے پیغام رسانی کا بھی الزام ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو بھی آگاہ کردیا گیا۔
تحقیقات کے بعد ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کو پہلے ہی عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں اڈیالہ جیل سے غیرملکی ویب سائٹ کو دیا گیا عمران خان کا انٹرویو ’PAID‘ تھا؟
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان مختلف مقدمات میں اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید ہیں۔