چمن دھرنا، بلوچستان حکومت کا سرحدی شہریوں کے پاسپورٹ کے اخراجات سرکاری سطح پر ادا کرنے کا حکم

بدھ 14 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک افغان بارڈر پر پاسپورٹ اور ویزا پالیسی کے خلاف جاری احتجاج کے باعث بلوچستان حکومت نے پاک افغان سرحدی علاقوں میں لغڑیوں کے پاسپورٹ کے اخراجات سرکاری طور پر ادا کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق حکومت بلوچستان پاک افغان بارڈ ایریا چمن میں لغڑیوں کے پاسپورٹ کے تمام تر اخراجات کی ادائیگی کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں چمن: پاک افغان بارڈر پر پاسپورٹ اور ویزا پالیسی کے خلاف پھر دھرنا شروع

انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے یہ اقدام مقامی سطح پر تجارتی آمدورفت کو سہل و قانونی بنانے کے لیے اٹھایا ہے۔

شاہد رند نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر صوبائی حکومت نے چمن کے مقامی لوگوں کے مطالبے اور غریب افراد کی کاروباری و خاندانی تعلق داریوں میں میل جول میں آسانی کے لیے پاسپورٹ کے اخراجات صوبائی سطح پر برداشت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان نے کہاکہ فیصلے پر فوری طور پر عملدرآمد کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں، صوبائی حکومت کو پاک افغان بارڈ ایریا کے مقامی افراد کی مشکلات کا بخوبی احساس ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس اقدام کا مقصد قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ لغڑیوں کے لیے آمدورفت میں آسانیاں پیدا کرنا ہے۔

ترجمان نے مزید کہاکہ چمن ایریا کے لغڑیوں کو اس حکومتی اقدام کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فوری طور پر مقامی پاسپورٹ آفس سے رجوع کرکے پاسپورٹ کے حصول کے لیے ضروری کارروائی پوری کرنی چاہیے تاکہ ان کو پاسپورٹ کا اجرا کیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں پاسپورٹ کی فیس میں بڑا اضافہ، اب 5 سال کے لیے پاسپورٹ کتنے میں بنے گا؟

واضح رہے کہ پاک افغان سرحد پر ویزا پالیسی کے خلاف چمن میں ایک بار پھر دھرنا شروع کردیا گیا ہے، اس سے قبل بھی ایک لمبے عرصے تک جاری رہنے والا دھرنا حکومتی یقین دہانی پر ختم کیا گیا تھا، تاہم مظاہرین کا موقف ہے کہ حکومت کی جانب سے طے شدہ مطالبات پورے نہیں کیے گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے قیدیوں کے ساتھ سلوک کیسا ہے؟ سویڈش کارکن نے پردہ فاش کردیا

ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں کشیدگی کم نہ ہوسکی، پنجاب اور سندھ حکومت کے ترجمان آمنے سامنے

امریکی شہری نے 5 لاکھ 64 ہزار 219 ڈالر کی لاٹری جیت لی، رقم سرمایہ کاری پر لگانے کا اعلان

’غزہ میں نسل کشی بند کرو‘، یورپ کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد کا احتجاج، لندن میں گرفتاریاں

قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر ابرار احمد رشتہ ازدواج میں منسلک

ویڈیو

نیتن یاہو نے اسلامی ممالک کے 20 نکات ٹرمپ سے کیسے تبدیل کروائے؟ نصرت جاوید کے انکشافات

کچھ نہ دو میڈل کو عزت دو، بلوچستان کے ایشیئن چیمپیئن باڈی بلڈر

اسرائیل کی حد سے بڑی جارحیت: عالمی فلوٹیلا پر بین الاقوامی پانیوں میں حملہ

کالم / تجزیہ

جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی

جب اپنا بوجھ اتار پھینکا جائے

پاکستان اور سعودی عرب: تاریخ کے سائے، مستقبل کی روشنی